{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihuuzuncu5eexr26dar4zf6mvjtbj55creunhjtv3hg7dha6ov52u",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfyv25oc6w72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibxqxxtcsjpieyja6sdbwdh3k53gxgz4wnc43wb27lkruzfxqrcpe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 102603
  },
  "path": "/node/184881",
  "publishedAt": "2026-03-01T12:46:53.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران اسرائیل کشیدگی",
    "حملہ",
    "مشرق وسطیٰ",
    "فضائی حدود",
    "ایئر لائنز",
    "پروازیں",
    "اے ایف پی",
    "معیشت",
    "video"
  ],
  "textContent": "**مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔**\n\nایران کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں کارروائیوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے بڑے فضائی مراکز، خصوصاً دبئی اور دوحہ، عارضی طور پر بند ہو گئے جس کے باعث عالمی فضائی ٹریفک کو کووڈ وبا کے بعد سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے۔\n\nفضائی نگرانی کی ویب سائٹ کے مطابق اتوار کی صبح تک دنیا بھر میں 6،700 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ تقریباً 1،900 پروازیں منسوخ کی جا چکی تھیں جبکہ ایک روز قبل بھی ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔\n\nاتوار کو اسرائیل اور ایران کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا، ایک روز قبل تہران نے جوابی کارروائی میں دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ، جو بین الاقوامی مسافروں کے لحاظ سے دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے اور کویت کے مرکزی ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔\n\nایران، عراق، اسرائیل، شام، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے جس سے خطے کے اوپر شہری فضائی آمدورفت تقریباً معطل ہو کر رہ گئی۔ اردن نے بھی اپنی فضائی حدود کے دفاع کے لیے فضائی مشقیں شروع کر دیں۔\n\nمشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈے (روئٹرز)\n\n\n\n\nمتعدد بڑی عالمی ایئرلائنز بشمول امارات، اتحاد، ایئر فرانس، برٹش ایئرویز، ترک ایئرلائنز، لفتھانسا، پی آئی اے اور ایئر انڈیا دیگر فضائی کمپنیوں نے خطے کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا معطل کر دیں۔\n\nقطر ایئرویز نے دوحہ سے تمام پروازیں روک دیں جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے بھی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے پروازیں عارضی طور پر بند کر دیں۔\n\nروس کی فضائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے لیے تمام کمرشل پروازیں مزید اطلاع تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔\n\nترک ایئرلائنز نے لبنان، شام، عراق، ایران اور اردن کے لیے پروازیں دو مارچ تک منسوخ کر دیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایئر فرانس نے دبئی، ریاض، بیروت اور تل ابیب کی پروازیں اتوار تک منسوخ کر دیں، یوں پہلے سے جاری معطلی میں توسیع کر دی گئی۔\n\nبرٹش ایئرویز نے کہا کہ وہ چار مارچ تک تل ابیب اور بحرین کے لیے پروازیں نہیں چلائے گی جبکہ ہفتے کے روز اردن کے دارالحکومت عمان کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔\n\nسوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز نے سات مارچ تک تل ابیب آنے جانے والی پروازیں معطل کر دیں اور زیورخ سے دبئی کے لیے ہفتہ اور اتوار کی پروازیں بھی منسوخ کر دیں۔\n\nجرمنی کی لفتھانسا، جس میں سوئس اور آئی ٹی اے ایئرویز شامل ہیں، نے تل ابیب، بیروت، عمان، اربیل اور تہران کے لیے پروازیں سات مارچ تک منسوخ کر دیں۔\n\nایئرلائن گروپ اور اس کی ذیلی کمپنیوں نے دبئی اور ابو ظہبی کے لیے پروازیں بھی اتوار تک معطل رکھیں۔\n\nیورپ، شمالی امریکہ، ایشیا پیسفک اور افریقا کی کئی ایئرلائنز نے بھی اسرائیل، دبئی، دوحہ اور دیگر مشرق وسطیٰ کے شہروں کے لیے اپنی سروسز معطل کر دی ہیں، جس کے باعث عالمی فضائی سفر شدید متاثر ہو رہا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید منسوخیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔\n\nدوسری جانب ایران میں کشیدگی کے بعد افغانستان کی فضائی حدود سے عبوری پروازوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔\n\nفلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائی ریڈار کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد عالمی پروازوں نے متبادل راستوں کے طور پر افغانستان کی فضائی حدود کا زیادہ استعمال شروع کر دیا ہے۔\n\nاعداد و شمار کے مطابق روزانہ درجنوں بین الاقوامی پروازیں افغانستان کی فضائی حدود سے گزر کر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔\n\nایران اسرائیل کشیدگی\n\nحملہ\n\nمشرق وسطیٰ\n\nفضائی حدود\n\nایئر لائنز\n\nپروازیں\n\nاے ایف پی\n\nاتوار, مارچ 1, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p>یکم مارچ 2026 کو ممبئی ائیرپورٹ میں ایک مسافر فلائٹ انفارمیشن بورڈ کی تصاویر لے رہا ہے جہاں سے شرق وسطیٰ کے تمام مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں (اے ایف اے)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\nwmri3qF4\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nایران پر حملہ: پی آئی اے سمیت کئی ایئر لائنز کی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل\n\nامریکہ، اسرائیل حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، آبنائے ہرمز میں جہازوں کا داخلہ بند\n\nلائیو: علی رضا اعرافی ایران کے نئے عبوری سپریم لیڈر مقرر\n\nایران پر امریکی حملہ، اصل ہدف کیا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nایران جنگ: کوویڈ وبا کے بعد دنیا میں فضائی سروس کا بدترین بحران\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران جنگ: کوویڈ وبا کے بعد دنیا میں فضائی سروس کا بدترین بحران"
}