{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigybvvmz63k44z4be24uuos4swyhx6dxuahgglxwtjnjf4qectxm4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfyavyk4ni72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiaukvefph6rcmayevyt3zyb42e7yva2qpfu6b2osiqaw7ovpsbxxi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 72811
  },
  "path": "/node/184874",
  "publishedAt": "2026-03-01T05:59:44.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایرانی سپریم لیڈر",
    "ایران",
    "انقلاب ایران",
    "تہران",
    "اے پی",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت نے ملک کے مستقبل کے بارے میں انتہائی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ اگرچہ علما کے ایک پینل کو ان کا متبادل چننے کا کام سونپا گیا ہے، لیکن ایران کی مذہبی حکومت میں جانشینی ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔**\n\nعلما کی ایک کونسل نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے۔ 88 ارکان پر مشتمل پینل جسے اسمبلی آف ایکسپرٹس (خبرگانِ رہبری) کہا جاتا ہے، سپریم لیڈر کا تقرر کرتا ہے۔ یہ پینل انہیں ہٹا بھی سکتا ہے، اگرچہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔\n\nاس پینل کے ارکان ہر آٹھ سال بعد عوامی سطح پر منتخب ہوتے ہیں۔ ان کی امیدواری کی منظوری ایران کے آئینی نگراں ادارے، گارڈین کونسل دیتی ہے۔ یہ ادارہ ایران میں مختلف انتخابات میں امیدواروں کو نااہل قرار دینے کے لیے جانا جاتا ہے اور ماہرین کی کمیٹی بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ نگران کونسل نے ایران کے سابق صدر حسن روحانی، جو کہ نسبتاً اعتدال پسند ہیں اور جن کی انتظامیہ نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کا ایٹمی معاہدہ کیا تھا، کو مارچ 2024 میں اسمبلی آف ایکسپرٹس کے انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔\n\nتاخیر کی صورت میں ایک عبوری قیادت کونسل فرائض سنبھال سکتی ہے۔ ایرانی قانون کہتا ہے کہ اسمبلی آف ایکسپرٹس ’جلد از جلد‘ ایک نیا سپریم لیڈر منتخب کرے۔ لیکن اس وقت تک، ایک قیادت کونسل سامنے آ سکتی ہے اور ’عارضی طور پر قیادت کے تمام فرائض سنبھال سکتی ہے۔‘\n\nیہ اسمبلی ایران کے موجودہ صدر، ملک کی عدلیہ کے سربراہ اور ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کی جانب سے منتخب کردہ نگران کونسل کے ایک رکن پر مشتمل ہوتی ہے، جو سپریم لیڈر کو مشورہ دیتی ہے اور پارلیمنٹ کے ساتھ تنازعات طے کرتی ہے۔ اگر اب ایسا ہوتا ہے، تو ایران کے اصلاح پسند صدر مسعود پزشکیان اور سخت گیر عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اس لیڈرشپ کونسل میں شامل ہوں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nخامنہ ای کے صاحبزادے ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں جانشینی کے بارے میں علما کے غور و خوض اور اس پر جوڑ توڑ عوام کی نظروں سے بہت دور ہوتا ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ سب سے بڑا امیدوار کون ہو سکتا ہے؟\n\nاس سے قبل، یہ خیال کیا جاتا تھا کہ خامنہ ای کے شاگرد، سخت گیر صدر ابراہیم رئیسی یہ ذمہ داری سنبھالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم، وہ مئی 2024 میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان سے گئے۔ اس کی وجہ سے خامنہ ای کے بیٹوں میں سے ایک، مجتبیٰ، جو 56 سالہ شیعہ عالم ہیں، ایک ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، حالاں کہ انہوں نے کبھی کوئی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالا۔\n\nاس طرح کا انتقال اقتدار اس سے پہلے صرف ایک بار ہوا ہے ایران کے سپریم لیڈر کے عہدے پر، جو ملک کے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے سب سے بڑا فیصلہ ساز ہے۔\n\n1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی 86 سال کی عمر میں انقلاب کی نمایاں شخصیت رہنے اور عراق کے ساتھ آٹھ سالہ خونی جنگ میں ایران کی قیادت کرنے کے بعد وفات پا گئے تھے۔ انتقال اقتدار کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے جون 2025 میں بھی ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ چھیڑی۔\n\nوسیع اختیارات کا مالک سپریم لیڈر ایران کی اقتدار کی پیچیدہ شراکت والی شیعہ مذہبی حکومت کے مرکز میں ہوتا ہے اور ریاست کے تمام معاملات پر حتمی فیصلہ اسی کا ہوتا ہے۔ وہ ملک کی فوج اور طاقتور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا ہے، جو ایک نیم فوجی دستہ ہے۔\n\nایرانی سپریم لیڈر\n\nایران\n\nانقلاب ایران\n\nتہران\n\nسپریم لیڈر کا انتخاب پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے۔ یہ ذمہ داری علما کے ایک پینل کو سونپ دی گئی ہے۔\n\nاے پی\n\nاتوار, مارچ 1, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">88 علما پر مشتمل پینل کو نئے ایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب کی ذمہ داری دی گئی ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایرانی سپریم لیڈر کی حملے میں موت: کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کا دھاوا\n\nامریکی سفارتخانے پر دھاوا: ایرانی سپریم لیڈر کی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید\n\nایران پر اسرائیلی حملے خطے میں بدامنی کے لیے بڑا منصوبہ ہے: افغان طالبان\n\nایران پر حملہ: پی آئی اے سمیت کئی ایئر لائنز کی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل\n\nSEO Title:\n\nایران میں سپریم لیڈر کیسے منتخب کیا جاتا ہے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران میں سپریم لیڈر کیسے منتخب کیا جاتا ہے؟"
}