{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreievbtfiu33wkse5d7bmrremgc7rwsqtjvjfo5zb4lyqcsop357fl4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfxm72zcfbm2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidtcssmxvsgje5mhpjb5jmuxu6nnkyv7mdjtvd2wth3pyqqn724y4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 151386
  },
  "path": "/node/184866",
  "publishedAt": "2026-02-28T15:38:33.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "ایشیا",
    "سعودی عرب",
    "سعودی ولی عہد",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کی اور ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔**\n\nوزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔\n\nبیان کے مطابق شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ’ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔‘\n\nانہوں نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب پاکستان کے دفتر خارج سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ایران کے خلاف بلا جواز حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایک پرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں۔‘\n\nدفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ’اس نوعیت کے اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گے اور ان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔‘\n\nساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ایران کی جانب سے برادر ممالک قطر، کویت، اردن، بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کرتا ہے، اور ان تمام برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔\n\nپاکستان\n\nایشیا\n\nسعودی عرب\n\nسعودی ولی عہد\n\nشہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ہر حال، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, فروری 28, 2026 - 20:15\n\nMain image:\n\n> <p>سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے 28 اکتوبر 2025 کو جاری کردہ یہ تصویر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں ملاقات کے موقع کی ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی/ ایس پی اے)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی عرب کی ریاض اور مشرقی علاقوں پر ایرانی حملوں کی مذمت\n\nامریکہ، اسرائیل حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، آبنائے ہرمز میں جہازوں کا داخلہ بند\n\nایران میں پاکستانیوں کو سفری دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت\n\nایران پر حملہ: پی آئی اے سمیت کئی ایئر لائنز کی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل\n\nSEO Title:\n\nشہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، حملوں کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، حملوں کی مذمت"
}