{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibk57rtdsrzjrdg27skxdjyu5ac5oh3q4qzlds5bies55ehuaoxje",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfuuyzkdjoj2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreib5zxmtz7iz5bz26ktygnqztelwjxckkqnc7rprfc6llwuvwroima"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 84167
  },
  "path": "/node/184854",
  "publishedAt": "2026-02-27T16:59:12.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "کرکٹ",
    "انگلینڈ",
    "نیوزی لینڈ",
    "ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں گروپ 2 کی صورت حال مزید دلچسپ ہو گئی ہے جہاں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں جگا دی ہیں۔**\n\nکولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے 160 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کو شکست تو دے دی ہے مگر پاکستان کو اب بھی سری لنکا سے بڑے مارجن سے ہی جیتنا ہوگا۔\n\nانگلینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اب پاکستان کو نہ صرف سری لنکا کو ہرانا ہوگا بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔\n\nنیوزی لینڈ کے اس وقت تین پوائنٹس ہیں جبکہ اس کا رن ریٹ پاکستان سے کافی بہتر ہے۔ اندازے کے مطابق اگر پاکستان سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے کم از کم 65 رنز سے یہ میچ جیتنا ہوگا اور اگر پاکستان کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑتا ہے تو اسے 13ویں اوور میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔\n\nانگلینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ریحان احمد نے اننگز کے آخر میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے یک دم میچ کو اپنی ٹیم کی جانب جھکا دیا۔\n\nریحان احمد نے صرف 7 گیندوں پر 19 رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو فتح دلوائی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nنیوز لینڈ کے بولرز نے ایک بار پھر اچھا آغاز کیا اور انگلش اوپنرز کو صرف دو کے مجموعی سکور پر ہی پویلین واپس بھیج دیا تھا۔ کیوی سپنرز نے سری لنکا کے خلاف کارکردگی کو جاری رکھا اور انگلش بلے باز کو بھی کھل کر رن بنانے کا موقع نہیں دیا۔\n\nتاہم انگلش بلے بازوں نے بھی پاکستان کے خلاف پرفارمنس کو دہرایا اور کریز پر جم کر آہستہ آہستہ رنز کو آگے بڑھاتے رہے۔\n\nدوسری جانب نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بہتر تھا اور اوپنرز نے 64 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ ایک بڑا سکور بورڈ پر لگانے میں کامیاب ہو جائے گا۔\n\nمگر انگلش بولرز نے عمدہ واپسی کی اور نیوزی لینڈ کو 159 تک ہی محدود رکھا۔\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nانگلینڈ\n\nنیوزی لینڈ\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nانگلینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اب پاکستان کو نہ صرف سری لنکا کو ہرانا ہوگا بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, فروری 27, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان 27 فروری 2026 کو کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلا گیا (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا کتنا امکان ہے؟\n\nآئی سی سی کاروباری ماڈل ایسوسی ایٹ ارکان کے لیے نقصان دہ: نیدرلینڈ\n\nسپر ایٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انڈیا ’بے خوف کرکٹ‘ کھیلنے کے لیے پرعزم\n\nSEO Title:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان کی امیدیں جگا دیں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان کی امیدیں جگا دیں"
}