{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih7ojgjafqgeg2mjlz7k5wlh557762xiotgbzsapiy4uaatewante",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfrx4pfsare2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreib4pygmfmacya7j7skmlwabuplrkp2ropzsou3hsiewqub3sb2pw4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 186661
},
"path": "/node/184838",
"publishedAt": "2026-02-26T17:50:12.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"February 26, 2026",
"پاکستان",
"افغانستان",
"فوج",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video",
"@mosharrafzaidi"
],
"textContent": "**پاکستان نے جمعرات کی شب کہا ہے کہ سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا ہے۔**\n\nافغان طالبان حکومت نے اب سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کی افواج نے سرحد پر پاکستان کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔\n\nاس کے جواب میں پاکستان کی وزارت اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’افغان طالبان نے خیبر پختونخوا میں پاکستان-افغانستان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کر کے سنگین غلطی کی، جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔‘\n\nوزارت اطلاعات کے مطابق ’چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں طالبان فورسز کو جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔\n\n’ابتدائی رپورٹس کے مطابق افغانستان کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد چوکیاں اور سازوسامان تباہ کر دیے گئے ہیں۔‘\n\nپاکستان کے سرکاری میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ’افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔‘\n\n> Update on the situation at the Pakistan-Afghanistan border as of 2340 hrs Thursday February 26\n>\n> Alhamdolillah, not only have no Pakistani posts been captured or damaged, but the Pakistani side has inflicted heavy losses across the Pakistan-Afghanistan border in response to…\n>\n> — Mosharraf Zaidi (@mosharrafzaidi) February 26, 2026\n\nجبکہ باجوڑ پولیس کے ایک اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ سرحد پر کشیدگی کے دوران ایک خاتون جان جان سے گئی ہیں اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔\n\nافغانستان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو ایکس پر پشتو اور اردو میں اپنے سلسلہ وار بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ’افغان فورسز نے پاکستان کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بعض پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔‘\n\nتاہم وزیر اعظم پاکستان کے غیرملکی میڈیا کے لیے ترجمان مشرف زیدی نے افغان ترجمان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوئی بھی پاکستانی چوکی نہ تو قبضے میں لی گئی اور نہ ہی اسے نقصان پہنچا ہے۔ تاہم طالبان جارحیت کے جواب میں پاکستان نے سرحد پار بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’اب تک، کوئی پاکستانی فوجی گرفتار نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی پاکستانی فوجی شہید ہوا ہے۔ اب تک پاکستان کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کے دعوے صرف انڈیا کے افغانستان میں موجود ایجنٹس کے خیالات سے زیادہ کچھ نہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ’پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔‘\n\nاس سے قبل پاکستان نے 21 فروری کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور داعش خراسان سے منسلک شدت پسندوں کے سات مختلف ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔\n\nجس کے جواب میں افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ افغان سرزمین پر حالیہ پاکستانی فضائی حملوں کا فوجی جواب دے گی۔\n\nپاکستان\n\nافغانستان\n\nفوج\n\nپاکستان کی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ ’افغان طالبان نے پاکستان-افغانستان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کر کے سنگین غلطی کی ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 26, 2026 - 22:45\n\nMain image:\n\n> <p>طالبان کے سکیورٹی اہلکار 22 فروری 2026 کو ننگرہار پر پاکستانی فضائی حملے کے بعد متاثرین کو تلاش کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nCcQMrRXE\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nافغانستان میں کارروائی کا مقصد پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنانا تھا: دفتر خارجہ\n\nافغانستان حملے کے بعد ملک میں سکیورٹی سخت، گرفتاریاں: طلال\n\nپاکستان افغانستان سرحدی کشیدگی: ’تہہ خانوں میں خود کو محفوظ رکھتے ہیں‘\n\nSEO Title:\n\nافغانستان کی بلااشتعال فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا گیا: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا گیا: پاکستان"
}