{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidlsodtewiju4jfa3oz32mxqjeaoizbyjwljccjowauymsyvzpjs4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfrjp3ws57s2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidq5z6jn3p2l3jbzei2rlogsoizp54gwz4addihqiqtb2n6bzliji"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 181537
},
"path": "/node/184834",
"publishedAt": "2026-02-26T15:01:04.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"آئی ایس پی آر",
"بلوچستان",
"ژوب",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان فوج نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں 25 فروری کو کیے جانے والے آپریشن میں 10 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔**\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 فروری کو ژوب میں ہی کیے جانے والے آپریشن کے بعد چھپ جانے والے عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے ایک آپریشن کیا گیا۔\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق 24 فروری 2026 کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کی گئی کارروائی میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔\n\nاس سے قبل پاکستان فوج نے 25 فروری کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے جانے والے الگ الگ آپریشن میں کل 34 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔\n\nعسکریت پسندی پاکستان کے لیے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ عالمی نگرانی تنظیم اے سی ایل ای ڈی کے مطابق 2022 کے بعد ہر سال حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2022 میں 658 عسکریت پسند حملے ہوئے جن میں 2025 میں تقریباً چار گنا اضافہ اور 2,425 حملے ہوئے جبکہ اسی عرصے میں ٹی ٹی پی کے حملے 118 سے بڑھ کر 838 ہو گئے، جو سات گنا سے زیادہ اضافہ ہے۔\n\nاس تازہ کارروائی کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 25 فروری کو سکیورٹی فورسز نے ژوب میں ایک جامع آپریشن کیا تاکہ علاقے میں چھپے عسکریت پسند کو ڈھونڈا جا سکے۔\n\nبیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران اہلکاروں نے مختلف مقامات پر عکسریت پسندوں کی نشاندہی کی اور انہیں نشانہ بنایا جس میں 10 ’انڈین سپانسرڈ‘ عسکریت پسند مارے گئے۔\n\nپاکستان\n\nآئی ایس پی آر\n\nبلوچستان\n\nژوب\n\nپاکستان فوج کے مطابق آپریشن کے دوران اہلکاروں نے مختلف مقامات پر عکسریت پسندوں کی نشاندہی کی اور انہیں نشانہ بنایا جس میں 10 ’انڈین سپانسرڈ‘ عسکریت پسند مارے گئے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 26, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p>بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 30 ستمبر 2025 کو سیکورٹی اہلکار ایک فوجی گاڑی کے پاس ہتھیار کے ساتھ کھڑے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nخیبرپختونخوا، بلوچستان میں 34 عسکریت پسند مارے گئے: فوج\n\nبلوچستان میں آپریشن مکمل، 216 عسکریت پسند مارے گئے: فوج\n\nبلوچستان میں آپریشن مکمل، 216 عسکریت پسند مارے گئے: فوج\n\nعلم ہے ’خوارجیوں‘ کو کن ممالک سے مدد مل رہی ہے: وزیراعظم\n\nSEO Title:\n\nبلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن، 10 مزید عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن، 10 مزید عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج"
}