{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihv7tou2nqrqq3x4zbjnjfnczp25hwao4stuujxta5un4iebhm5ga",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfqothh7pqo2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiaro2izw4tc4ivsicea2xwqs4rq6azk36qdth7kuy3xek7qwk67tu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 93270
  },
  "path": "/node/184828",
  "publishedAt": "2026-02-26T06:35:34.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "مانچسٹر",
    "مسجد",
    "چاقو کے حملے",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**مانچسٹر پولیس نے بتایا ہے کہ ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر کلہاڑی اور چاقو لے کر شہر کی ایک مرکزی مسجد میں داخل ہوا۔**\n\nپولیس کے مطابق منگل کی شب وکٹوریہ پارک میں واقع مسجد سے اطلاع ملی کہ دو افراد مشتبہ طور پر وہاں موجود ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ چالیس سال کی عمر کے ایک شخص کو ممنوعہ ہتھیار رکھنے اور کلاس بی منشیات رکھنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔\n\nبرطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے بدھ کو اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا: ’مجھے گذشتہ رات مانچسٹر سینٹرل مسجد میں پیش آنے والے واقعے کا سن کر تشویش ہوئی ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’یہ مسلم کمیونٹیز کے لیے، خاص طور پر رمضان کے دوران تشویش ناک ہو گا۔‘\n\nوزیراعظم نے بعد میں ارکان پارلیمنٹ کو بتایا: ’ہمیں مسلم دشمن نفرت کے خلاف جنگ میں نرمی نہیں برتنی چاہیے اور نہ ہی ہم ایسا کریں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nشمال مغربی انگلینڈ میں مانچسٹر کی پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے منگل کی رات ان اطلاعات پر کارروائی کی کہ دو افراد ’خطرناک ہتھیار لے کر اس وقت مانچسٹر سینٹرل مسجد میں داخل ہوئے جب لوگ مقدس مہینے کے دوران عبادت کر رہے تھے۔‘\n\nخبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق مانچسٹر پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل جان ویبسٹر نے کہا: ’ہم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی، جہاں ہم نے مشتبہ شخص کی تلاشی لی، اسے گرفتار کیا اور ایک کلہاڑی، ایک چھری اور کلاس بی کی منشیات سمیت دیگر ہتھیار قبضے میں لے لیے۔‘\n\nپولیس نے کہا کہ وہ دوسرے شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔\n\nپولیس فورس کے مطابق کوئی دھمکیاں نہیں دی گئیں اور کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔\n\nجان ویبسٹر کے مطابق: ’اس وقت، یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعے کے محرکات یا مقاصد کیا تھے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کے ارد گرد گشت بڑھا دیا گیا ہے۔\n\nسوشل میڈیا پر ایک بیان میں، مانچسٹر سینٹرل مسجد نے کہا کہ ’برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے حالیہ برسوں میں دھمکیوں اور دشمنی میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔‘\n\nگذشتہ اکتوبر میں، برطانیہ کی پولیس نے جنوبی انگلینڈ کے ساحلی قصبے پیس ہیون کی ایک مسجد میں آتش زنی کے مبینہ حملے کی بھی ’نفرت انگیز جرم‘ کے طور پر تحقیقات کی تھیں۔\n\nمانچسٹر\n\nمسجد\n\nچاقو کے حملے\n\nبرطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہ رمضان میں اس طرح کا واقعہ مسلمانوں کے لیے یقیناً تشویش ناک ہو گا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 26, 2026 - 11:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">مانچسٹر کے وکٹوریہ پارک میں واقع سینٹرل مسجد کا بیرونی منظر ( مانچسٹر سینٹرل مسجد فیس بک پیج)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمانچسٹر: یہودی عبادت گاہ پر حملہ، دو افراد ’پولیس فائرنگ‘ سے زخمی ہوئے\n\nاسلام آباد مسجد حملے میں 31 اموات، حملہ آور کی شناخت کر لی: طلال چوہدری\n\nمانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک شخص کو لات مارنے کی ویڈیو، پولیس افسر معطل\n\nترلائی مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور چار سہولت کار پکڑے گئے: محسن نقوی\n\nSEO Title:\n\nمانچسٹر: مسجد میں کلہاڑی اور چاقو لانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "مانچسٹر: مسجد میں کلہاڑی اور چاقو لانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار"
}