{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreififmvc4sn4lkhbhqbgebwzdicpryjvthyf2dmbhtjkiwcohwvm7y",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfqotd56k6o2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreid64bthqt6dubsiec24lm4r2d2sjkmdwxe3b7fb4yatltiwb5ih6i"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 65240
  },
  "path": "/node/184829",
  "publishedAt": "2026-02-26T06:51:02.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
    "پاکستان کرکٹ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا سپر ایٹ مرحلہ جاری ہے اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات سے متعلق جمع تفریق شروع ہو چکی ہے۔**\n\nگروپ بی میں شامل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے پر ایک پوائنٹ حاصل کیا اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست سے ان کی دوڑ متاثر ہوئی۔\n\nاب سب کی نظریں 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ پر لگی ہیں، جو پاکستان کو ہر صورت جیتنا ہو گا، تاکہ وہ 3 پوائنٹس حاصل کر سکے، ورنہ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔\n\nانگلینڈ 24 فروری کو پاکستان کو شکست دے کر گروپ 2 میں دو میچوں میں دو کامیابیوں کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچنے والی واحد ٹیم بن چکی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nگروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل کے مطابق انگلینڈ کے پاس 2 میچوں میں 4 پوائنٹس ہیں، نیوزی لینڈ کے 3 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کے 2 میچوں کے بعد صرف 1 پوائنٹ ہے جبکہ ایونٹ کی شریک میزبان ٹیم سری لنکا 0 پوائنٹس کے ساتھ باہر ہو گئی ہے۔\n\nموجودہ نیٹ رن ریٹ کو اگر دیکھا جائے تو نیوزی لینڈ کی پوزیشن +3.050 رن ریٹ کے ساتھ پاکستان اور انگلینڈ کے مقابلے میں مضبوط نظر آتی ہے۔\n\nپاکستان اب بھی سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات رکھتا ہے لیکن یہ اب ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے اور سری لنکا کے خلاف جیتنے کے ساتھ ساتھ دیگر نتائج بھی گرین شرٹس کے حق میں ہونے چاہییں، جیسے کہ نیوزی لینڈ کو باقی میچوں میں شکست یا کم رن ریٹ سے شکست، تاکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہو جائے۔\n\nاگر پاکستان سری لنکا کے خلاف میچ ہار جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل سے باہر ہو جائے گا۔ اگر پاکستان جیتتا ہے تو بھی اس کے لیے ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ کم از کم اپنے ایک میچ میں ہار جائے یا پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں 3 پوائنٹس تک پہنچ جائیں تو سیمی فائنل کی جگہ نیٹ رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا، جس میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ موجودہ صورت حال میں کمزور ہے۔\n\nپاکستانی کھلاڑی 24 فروری 2026 کو کینڈی کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد واپس پویلین جاتے ہوئے (دیبیانگشو سرکار / اے ایف پی)\n\n\n\n\nمختصراً پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں لیکن انہیں اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ دیگر ’اچھے نتائج‘ بھی درکار ہیں اور اب ان کی تقدیر پوری طرح ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے۔\n\nاسی طرح سپر ایٹ مرحلے میں گروپ اے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ اگرچہ جنوبی افریقہ کے بھی دو پوائنٹس ہیں، لیکن کم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز سے نیچے دوسرے نمبر پر ہے۔\n\nحیران کن طور پر ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم سمجھی جانے والی انڈین ٹیم تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔ احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد ان کا نیٹ رن ریٹ منفی ہو چکا ہے۔\n\nاب اگر ویسٹ انڈیز یا زمبابوے آئندہ میچوں میں انڈیا کو شکست دے دیتے ہیں تو انہیں ابتدائی مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا سنگین خطرہ لاحق ہے۔\n\nگروپ اے میں سری لنکا سب سے نیچے ہے، جس کے بھی صفر پوائنٹس ہیں اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ انڈیا کی طرح زمبابوے بھی اگلا میچ ہارنے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے بے دخلی کے دہانے پر کھڑا ہے۔\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nپاکستان کرکٹ\n\nہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات سے متعلق جمع تفریق شروع ہو چکی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 26, 2026 - 11:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان کے کپتان سلمان آغا 18 فروری 2026 کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں کولمبو کے سنہالی سپورٹس کلب سٹیڈیم میں نمیبیا کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (ایشارا ایس کودیکارا / اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر ایٹ مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے\n\nٹی20 ورلڈ کپ سپر8: ہیری بروک کی شاندار سینچری، انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا\n\nٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی اوپنر کی انگلینڈ کو ’سپن‘ کی تنبیہ\n\nSEO Title:\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا کتنا امکان ہے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا کتنا امکان ہے؟"
}