{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihnxbus5sx7xrt3iafwn2vccfe63mqpxss27zlsq47eoeztsul42m",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfqbgkojpus2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicabbuytxu6z4bhb5bjcgyqnohm63gkduoucmrd4ep645hf6yzova"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 81172
},
"path": "/node/184815",
"publishedAt": "2026-02-25T12:19:49.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"یورپ",
"اٹلی",
"پاکستان",
"وزارت داخلہ",
"محسن نقوی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کی وزارت داخلہ نے بدھ کو بتایا ہے کہ اٹلی نے پاکستانی شہریوں کو دس ہزار سے زائد ویزے جاری کرنے اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا شرط سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔**\n\nیہ پیش رفت پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اٹلی کے ہم منصب کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں داخلی سلامتی کے تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔\n\nپاکستان نے 2023 میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، جب یونان کے ایک قصبے کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے سینکڑوں تارکینِ وطن، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے، جان سے گئے۔ یہ سانحہ بحیرۂ روم کے مہلک ترین حادثات میں شمار ہوتا ہے۔\n\nحکام مسلسل ان سمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جو شہریوں کو خطرناک راستوں سے بیرونِ ملک بھیجتے ہیں، جبکہ ہوائی اڈوں پر نگرانی سخت کی گئی ہے اور جعلی دستاویزات میں ملوث افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔\n\nاٹلی کے اعلان کے حوالے سے پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پیانتیڈوسی کا کہنا ہے کہ ’قانونی امیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کے لیے 10,500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی درخواست پر پاکستانی سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو اطالوی ویزا سے استثنیٰ دیا جائے گا۔\n\nوزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں منشیات کی سمگلنگ، انسانی سمگلنگ اور شدت پسندی کے خلاف مؤثر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ہوائی اڈوں اور سمندری سرحدوں پر سخت نگرانی سے غیر قانونی سفر میں کمی آئی ہے۔\n\nوزارت داخلہ نے پیانتیڈوسی کے حوالے سے مزید کہا کہ ’انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام میں پاکستانی اداروں کی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔ ہم قانونی امیگریشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔‘\n\nپاکستان نے گذشتہ سال بتایا تھا کہ 2025 میں یورپ کی جانب غیر قانونی سفر میں 47 فیصد کمی آئی، جبکہ ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 1,700 سے زائد انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔\n\nدسمبر میں حکومت نے اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت پر مبنی امیگریشن سکریننگ سسٹم متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا، تاکہ جعلی سفری دستاویزات کی نشاندہی اور غیر قانونی روانگی کو روکا جا سکے۔\n\nیورپ\n\nاٹلی\n\nپاکستان\n\nوزارت داخلہ\n\nمحسن نقوی\n\nیہ پیش رفت پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اٹلی کے ہم منصب کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 25, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی 25 فروری 2026 کو اپنے اطالوی ہم منصب پیانتیڈوسی سے ملاقات ہوئی (وزارت داخلہ پاکستان)</p>\n\nیورپ\n\njw id:\n\nL35c5cxa\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nگلیڈی ایٹرز کا دیس اٹلی جہاں کرکٹ فٹ بال کی جگہ لے رہی ہے\n\nفرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت\n\nپاکستان، یو اے ای ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ پر معاہدہ کریں گے: وزارت داخلہ\n\nلیبیا کے قریب کشتی الٹنے سے 53 تارکین وطن لاپتہ\n\nSEO Title:\n\nاٹلی کا پاکستانیوں کو 10500 ورک ویزے دینے کا اعلان : وزارت داخلہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اٹلی کا پاکستانیوں کو 10500 ورک ویزے دینے کا اعلان : وزارت داخلہ"
}