{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaagcpealdejbmicwidnh7qbmsaulebsrk2gqytq3ronxskaks7ya",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfqbfxmhmvs2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibagma52rc7c7zmgsn2e4cru2ybhlyan3j5v64phztcms3qsvwfsq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 73263
},
"path": "/node/184819",
"publishedAt": "2026-02-25T15:39:36.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/11Xj5egXWy",
"February 25, 2026",
"انڈیا",
"ایشیا",
"اسرائیل",
"نریندر مودی",
"نیتن یاہو",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video",
"@narendramodi"
],
"textContent": "**انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔**\n\nوزیراعظم نریندر مودی بدھ کو دو روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں، جسے دونوں ممالک نے تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔\n\nاس دورے اور اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے نریندر مودی نے ایکس پر عبرانی زبان میں اپنی ایک پوسٹ میں بتایا۔\n\nانڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر عبرانی زبان میں لکھا کہ ’میں نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایک نہایت مفید ملاقات کی، جس کے دوران میں نے آج دیے گئے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نو سال بعد اسرائیل واپسی پر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔‘\n\nنریندر مودی نے مزید لکھا کہ ’ہم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔‘\n\n> . קיימתי פגישה מצוינת עם ראש הממשלה נתניהו, ובמהלכה הבעתי את תודתי על קבלת הפנים החמה מוקדם יותר היום. שמחתי לשוב לישראל לאחר תשע שנים. דנו במגוון רחב של נושאים שמטרתם להעמיק ולחזק את היחסים הדו־צדדיים בין מדינותינו. תחומים כגון טכנולוגיה, ניהול משאבי מים, חקלאות, שיתופי פעולה… pic.twitter.com/11Xj5egXWy\n>\n> — Narendra Modi (@narendramodi) February 25, 2026\n\nان کا کہنا تھا کہ ’ٹیکنالوجی، آبی وسائل کے انتظام، زراعت، افرادی قوت کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔\n\n’ہم نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔‘\n\nیہ نریندر مودی کا نو سال بعد اسرائیل کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے نریندر مودی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے انڈیا کے پہلے وزیر اعظم بنے تھے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nنریندر مودی کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ ممکنہ حملوں سے پہلے ایران کے ساحل کے قریب ایک وسیع بحری قوت تعینات کر رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت میں جمود کا شکار ہیں۔\n\nدوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اتوار کو کابینہ اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ انڈین وزیر اعظم کا دورہ ’انتہا پسند‘ مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئے اتحاد کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگا۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’جو تصور میں اپنے سامنے دیکھ رہا ہوں، اس میں ہم مشرقِ وسطیٰ کے اردگرد یا اس کے اندر اتحاد کا ایک مکمل نظام قائم کریں گے، جو بنیادی طور پر ایک ’ہیکساگون‘ یعنی چھ فریقی اتحاد ہوگا۔‘\n\nانڈین وزیر اعظم کے دورہ اسرائیل سے قبل پاکستان کے ایوان بالا نے منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جس میں انہوں نے ’مسلم ممالک کے خلاف نام نہاد اتحاد بنانے کے ارادے اور انڈیا کے ساتھ اسرائیل کے اتحاد کا اظہار کیا تھا۔‘\n\nانڈیا\n\nایشیا\n\nاسرائیل\n\nنریندر مودی\n\nنیتن یاہو\n\nاس دورے اور اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے نریندر مودی نے ایکس پر عبرانی زبان میں اپنی ایک پوسٹ میں بتایا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 25, 2026 - 20:30\n\nMain image:\n\n> <p>انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 فروری 2026 کو اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی (نریندر مودی/ ایکس)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nG1IiS3cO\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\n’نئی شراکت داریوں‘ پر بات چیت کے لیے نریندر مودی کا دورہ اسرائیل\n\nپاکستانی سینیٹ میں ’نہاد اسرائیل،انڈیا اتحاد‘ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور\n\nآبادکاری بڑھانے کا اسرائیلی فیصلہ کھلی خلاف ورزی ہے، 22 ممالک کا مشترکہ بیان\n\nامریکی سفیر کا اسرائیلی توسیع بیان: پاکستان، 12 ممالک کی مذمت\n\nSEO Title:\n\nنریندر مودی کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد عبرانی زبان میں ایکس پوسٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "نریندر مودی کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد عبرانی زبان میں ایکس پوسٹ"
}