{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicsjzscgsdgr4uchlxdoru4cx54euq5bk6pihmavnzkam333wm2cq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfnkaypfzuv2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibqsuuaoxcugha4wv3byinldobw7rbm6zeqrm7ge6bs6dx4ffj4fe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 77775
  },
  "path": "/node/184788",
  "publishedAt": "2026-02-24T05:51:38.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "انڈیا",
    "طیارہ",
    "ہوائی جہاز",
    "ایئر ایمبولینس",
    "فضائی حادثہ",
    "اموات",
    "اے ایف پی",
    "ایشیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**انڈین حکام نے منگل کو بتایا کہ مشرقی جھارکھنڈ میں ایک چارٹرڈ ایئر ایمبولینس کے گر کر تباہ ہونے سے سات افراد جان سے چلے گئے ہیں۔**\n\nڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اے ایف پی کو بتایا کہ بیچ کرافٹ سی 90 (ایئر ایمبولینس) کی پرواز‘ کو چلانے والا جہاز پیر کو مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے کسریا علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔\n\nریسکیو اور طبی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں، جس کے بارے میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل جنگل کے اندر واقع ہے۔\n\nمقامی انتظامی اہلکار کیرت شری جی نے صحافیوں کو بتایا، ’ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں ڈھونڈ لیا اور انہیں مردہ قرار دے دیا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ مرنے والے سات افراد میں سے دو عملے کے ارکان تھے۔\n\nڈی جی سی اے نے پیر کی رات دیر گئے کہا کہ ریڈ برڈ ایئرویز کے ذریعہ چلائے جانے والے طیارے نے ’موسم کی وجہ سے انحراف کی درخواست کی تھی‘ اور 23 منٹ کے بعد ہوائی ٹریفک ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامڈیا کے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی بیورو کو بھی جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا۔\n\nجنوری میں مغربی مہاراشٹرا ریاست کے نائب وزیر اور چار دوسرے اس وقت مارے گئے جب ان کا چارٹرڈ طیارہ بارامتی شہر میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔\n\nاتوار (22 فروری) کو انڈین ایئر فورس کا مقامی سطح پر تیار کردہ ایک لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔\n\nانڈیا\n\nطیارہ\n\nہوائی جہاز\n\nایئر ایمبولینس\n\nفضائی حادثہ\n\nاموات\n\nانڈین سول ایوی ایشن نے بتایا کہا کہ بیچ کرافٹ سی 90 (ایئر ایمبولینس کا) جہاز پیر کو مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے کسریا علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔\n\nاے ایف پی\n\nمنگل, فروری 24, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p>انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار 28 جنوری 2026 کو چار دوسرے مسافروں کے ہمراہ ایک فضائی حادثے میں چل بسے تھے۔ جہاز کریش کرنے کے مقام پر ریسکیو کارروائیاں دیکھی جا سکتی ہیں (روئٹرز سکرین گریب)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nKxi5jsZN\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا کے سات بڑے فضائی حادثات\n\nانڈین ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ سمیت 5 افراد فضائی حادثے میں چل بسے\n\nانڈین فضائیہ کا ایک اور تیجس طیارہ حادثے کا شکار: اکنامک ٹائمز\n\n’انڈین پراکسیز‘ کا وہی حال ہو گا جو معرکہ حق میں طیاروں کا ہوا: وزیراعظم\n\nSEO Title:\n\nانڈیا میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 7 افراد جان سے گئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "انڈیا میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 7 افراد جان سے گئے"
}