{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreig22kdfhbi22uex3xvedwyzuwbcplcmnr4qk3y3r7jqwrpuuvmcce",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfnka4azzqr2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihypokj4xezql7zd72yqpy7a5fwx4nbdjhsh3g453qmo4mna3eeme"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 57781
},
"path": "/node/184794",
"publishedAt": "2026-02-24T10:17:27.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"عمران خان",
"بیماری",
"علاج",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"صحت",
"video"
],
"textContent": "**عمران خان کو آنکھوں کی بیماری سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (Central Retinal Vein Occlusion) یا سی آر او تشخیص ہوئی ہے، جس کے علاج کے سلسلے میں انہیں آنکھوں کے اندر دو انجیکشن لگ چکے ہیں، جن میں سے ایک انجیکشن گذشتہ شب لگا ہے۔**\n\nآئیے سمجھتے ہیں عمران خان کو بیماری کیا ہے اور اس کا علاج کیا ہو رہا ہے۔\n\nآسان الفاظ میں آنکھ کے پچھلے حصے میں ایک پردہ ہوتا ہے جسے ریٹینا کہتے ہیں۔ یہ کیمرے کی فلم کی طرح کام کرتا ہے اور ہمیں دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ریٹینا میں خون کی نالیاں ہوتی ہیں، کچھ خون لاتی ہیں انہیں شریانیں یا آرٹریز کہتے ہیں، کچھ لے جاتی ہیں جنہیں وریدیں یا وینز کہتے ہیں۔\n\nسی آر او کی بیماری یہ ہے کہ ریٹینا کی مرکزی ورید میں خون کا لوتھڑا یا کلاٹ پھنس جاتا ہے تو خون کی واپسی میں رکاوٹ آ جاتی ہے، جس سے آنکھ کے اندر پانی جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ ایسے ہے جیسے کسی پائپ میں رکاوٹ آنے سے پانی جمع ہو جاتا ہے۔\n\nاس کے نتیجے میں ریٹینا میں سوجن آ جاتی ہے جس کے باعث نظر دھندلی یا کم ہو جاتی ہے۔\n\nاس بیماری کا علاج کرنے کے لیے عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگائے گئے ہیں۔\n\n**VEGF کیا ہے؟**\n\nجب ریٹینا میں رکاوٹ آتی ہے تو جسم ایک خاص قسم کا کیمیکل بناتا ہے جس کا نام ہے Vascular Endothelial Growth Factor\n\nامریکن اکیڈمی آف آفتھلمالوجی کے مطابق یہ قدرتی کیمیکل خون کی نئی نالیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ خون کو راستہ مل جائے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عام طور پر یہ نالیاں کمزور ہوتی ہیں اور ان سے پانی رِستا رہتا ہے، جس سے آنکھ میں مزید سوجن آ جاتی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n**انجیکشن کیا ہے؟**\n\nعمران خان کو Anti-VEGF دیا جا رہا ہے۔ سادہ الفاظ میں یہ ایک ایسی دوا ہے جو سوئی سے سیدھی آنکھ کے اندر لگائی جاتی ہے جو VEGF کیمیکل کو روک دیتی ہے، جس سے نئی کمزور نالیاں نہیں بنتیں، اور آنکھ میں پانی کا اخراج کم ہونے سے سوجن کم ہو جاتی ہے۔\n\n**کتنے انجیکشن ضروری ہیں؟**\n\nعمران خان کو تین انجیکشنز کی سیریز دی جا رہی ہے۔ ان میں سے پہلا 25 جنوری 2026 کو لگا، دوسرا 24 فروری 2026 کو دیا گیا اور تیسرا 25 مارچ 2026 کو دیا جائے گا۔\n\nامریکن اکیڈمی آف آفتھلمالوجی کے مطابق یہ مستقل علاج نہیں ہے۔ اس دوا کا اثر کچھ ہفتوں تک رہتا ہے، پھر VEGF دوبارہ بننا شروع ہو جاتا ہے۔\n\n**نتائج کیسے ہوتے ہیں؟**\n\nطبی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بینائی میں ’نمایاں بہتری‘ ظاہر ہوئی ہے۔ البتہ یہ طویل مدتی علاج ہے اور کئی سال تک ہر چند ماہ بعد انجیکشن لینے پڑ سکتے ہیں۔\n\nعمران خان\n\nبیماری\n\nعلاج\n\nآنکھ کے پچھلے حصے میں ایک پردہ ہوتا ہے جسے ریٹینا کہتے ہیں۔ یہ کیمرے کی فلم کی طرح کام کرتا ہے اور ہمیں دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ریٹینا میں خون کی نالیاں ہوتی ہیں، کچھ خون لاتی ہیں انہیں شریانیں کہتے ہیں، کچھ خون لے جاتی ہیں جنہیں وریدیں کہتے ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, فروری 24, 2026 - 15:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان لاہور میں 2021 میں ایک جلسے کے دوران سٹیج پر موجود ہیں (پی ٹی آئی فیس بک)</p>\n\nصحت\n\njw id:\n\nhqzrTc3W\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا، دوسرا انجیکشن لگایا گیا: پمز\n\nگواسکر سمیت کئی کرکٹ لیجنڈز کی پاکستان سے عمران خان کے لیے اپیل\n\nعمران خان سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے: عطا تارڑ\n\nشوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی عمران خان کے معائنے کی درخواست\n\nSEO Title:\n\nعمران خان کا کیا علاج ہو رہا ہے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "عمران خان کا کیا علاج ہو رہا ہے؟"
}