{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreid45ygj54sssrdoiop7ycpfbixpd7uju5v6hvoxmjldu2gj3geim4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfnk7ys6xvr2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihdc77v55klm4nvsuqnw6w5cl2n3xxcat6d5bdo6wrjxy3tfsvujm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 133137
},
"path": "/node/184795",
"publishedAt": "2026-02-24T10:34:36.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"قطر",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔**\n\nوزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات بھی موجود تھے۔\n\nبیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سیاسی، اقتصادی اور ادارہ جاتی روابط میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔\n\nپاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی مسائل بشمول غزہ میں پیشرفت اور خلیج کی سلامتی کے وسیع تر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nاس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو دوحہ میں قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر زور دیا تھا۔\n\nڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان، قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں اور ملاقات میں پاکستان، قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فالو اپ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت سے ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور ’وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور قطر کو پاکستان کی برآمدات خاص طور پر زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمدات کو متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔‘\n\nوزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار سے بھی ڈاکٹر احمد بن محمد السید کو آگاہ کیا۔\n\n’دونوں فریقین نے رمضان المبارک کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا جس میں پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہ خیال جائے گا۔‘\n\nملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔\n\nپاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے حصول کی وسیع تر کوششوں کے تحت خلیجی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے، جبکہ اہم علاقائی ریاستوں کے ساتھ سلامتی اور دفاعی تعاون بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔\n\nپاکستان\n\nقطر\n\nشہباز شریف\n\nدونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سیاسی، اقتصادی اور ادارہ جاتی روابط میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, فروری 24, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>وزیر اعظم پاکستان 24 فروری 2026 کو دوحہ میں قطر کے وزریر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی (وزیر اعظم آفس)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nوزیر اعظم شہباز شریف قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے\n\nپاکستان، قطر کا خطے میں امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم\n\nسعودی عرب، قطر نے شام کے عالمی بینک کا 15 ملین ڈالر قرضہ ادا کر دیا\n\nایران تنازع: امریکہ نے قطر میں ایئر بیس پر سکیورٹی الرٹ کم کر دیا\n\nSEO Title:\n\nپاکستان، قطری وزرائے اعظم کی ملاقات: تجارت، دفاع میں تعاون بڑھانے پر بات چیت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان، قطری وزرائے اعظم کی ملاقات: تجارت، دفاع میں تعاون بڑھانے پر بات چیت"
}