{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreic2lygdjt5pmkbzcdoumru22a2ipxhdnhzc7bc6evbtqujdafeyz4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfnk7rsjxm72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreib3tjdql4mcfjxnouvsit4evnvwr3r5ht2fqgvu5eckpsmel3u5ly"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 79812
  },
  "path": "/node/184797",
  "publishedAt": "2026-02-24T15:14:32.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "کرکٹ",
    "انگلینڈ",
    "ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔**\n\nپالیکلے میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 165 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے ہیری بروک کی سینچری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔\n\nانگلش ٹیم اپنی اننگز کی پہلی گیند سے ہی دباؤ میں رہی جب شاہین آفریدی نے فل سالٹ کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد جاز بٹلر بھی صرف دو رنز ہی بنا سکے۔\n\nبیتھیل آٹھ اور ٹام بینٹن بھی صرف دو ہی رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان باآسانی یہ میچ جیت جائے گا۔ مگر ہیری بروک کے ارادے کچھ اور ہی تھی۔\n\nبروک نے 51 گیندوں پر چار چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے۔\n\nایک موقع پر جب بروک سینچری سکور کر کے آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے ایسے میں محمد نواز نے ایک ہی اوور میں دو مزید وکٹیں لے کر میچ کو پھر سے دلچسپ بنا دیا تھا۔\n\nپاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہین شاہ آفریدی رہے جنہوں نے 30 رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ محمد نواز اور عثمان طارق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس سے قبل پاکستانی اننگز میں صاحبزادہ فرحان نے ورلڈ کپ میں ایک اور نصف سنچری سکور کی اور پہلے بابر اعظم اور پھر فخر زمان کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی جس سے ٹیم کو قدرے بہتر سکور کا موقع ملا۔\n\nپاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 63، بابر اعظم 24 گیندوں پر 25، فخر زمان 16 گیندوں پر 25 اور اننگز کے آخر میں شاداب خان 11 گیندوں پر 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔\n\nانگلش بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر رنز بنانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔\n\nانگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے جبکہ جوفرا آرچر، اوررٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔\n\nاس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے مگر پاکستان ایک بار پھر اس صورتحال میں آ گیا ہے کہ وہ سری لنکا کو شکست دے اور نیوزی لینڈ بھی اپنا ایک میچ ہار جائے۔\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nانگلینڈ\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 165 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے ہیری بروک کی سینچری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, فروری 24, 2026 - 22:00\n\nMain image:\n\n> <p>انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 24 فروری 2026 کو پالیکلے میں پاکستان کے خلاف سینچری سکور کی (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی اوپنر کی انگلینڈ کو ’سپن‘ کی تنبیہ\n\nجنوبی افریقہ سے ہار، انڈیا کی سیمی فائنل رسائی خطرے میں؟\n\nورلڈ کپ 2026: راشد خان کی ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں\n\nSEO Title:\n\nٹی20 ورلڈ کپ سپر8: ہیری بروک کی شاندار سینچری، انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ٹی20 ورلڈ کپ سپر8: ہیری بروک کی شاندار سینچری، انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا"
}