{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiecjjaaw5gkplnimtgbkadnuc3wkstpolhfwbh6bszh4kxyduu7ci",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfk6vregz5s2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihg5nt4tpwdcjabae5z2li7ax4l33mstt5bdf5k7yaypxxxky44um"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 765131
  },
  "path": "/node/184773",
  "publishedAt": "2026-02-23T17:42:03.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/mjP4FfwBRy",
    "February 23, 2026",
    "شہباز شریف",
    "شہباز حکومت",
    "قطر",
    "قطری امیر",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news",
    "@GovtofPakistan"
  ],
  "textContent": "**وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو دو روزہ سرکاری دورے قطر کے درالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔**\n\nقطر پہنچنے پر کنگ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی نے ان کا استقبال کیا۔\n\nپیر کو جاری ہونے والے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دی ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزرا اور اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔\n\nدفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔\n\n> Doha: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif is being received by Minister of State for Foreign Affairs of State of Qatar, H.E. Dr. Muhammad bin Abdulaziz Al-Khulaifi at King Hammad International Airport, as he arrives in Qatar on two day official visit. pic.twitter.com/mjP4FfwBRy\n>\n> — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 23, 2026\n\nدوحہ میں اپنے قیام کے دوران، وزیر اعظم قطر کے امیر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے، جس میں سیاسی روابط، اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری، اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدونوں فریقین خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں تعاون کے نئے راستے بھی تلاش کریں گے۔\n\nدونوں ممالک کے درمیان ایک دیرینہ شراکت داری قائم ہے جو باہمی اعتماد اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر قریبی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا، جس سے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے ان کے عزم کی تجدید ہوگی۔\n\nشہباز شریف\n\nشہباز حکومت\n\nقطر\n\nقطری امیر\n\nدفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار، وزرا اور اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 23, 2026 - 22:15\n\nMain image:\n\n> <p>23 فروری 2026 کو دوحہ پہنچنے پر کنگ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا (حکومت پاکستان/ایکس)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nشہباز کی پرواز، بات آگے بڑھنے لگی\n\nمارکو روبیو، شہباز ملاقات: معدنیات، انسداد دہشت گردی پر گفتگو\n\nپاکستان، قطر کا خطے میں امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم\n\nپاکستان، قطر کا مصنوعی ذہانت میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق\n\nSEO Title:\n\nوزیر اعظم شہباز شریف قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے"
}