{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidqjb5cmocqz7pylpedwauzowoxu5hxmutfbh5wff7tvgunzbh7wu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfjy74ficcw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigw6gfwvyxa56nt3oaikzpwz6exa5mxnpyolc5hb6tj2zqv5iwlzy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 128842
},
"path": "/node/184779",
"publishedAt": "2026-02-23T14:46:12.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ڈیرہ اسماعیل خان",
"کرک",
"آپریشن",
"عسکریت پسند",
"اموات",
"سکیورٹی فورسز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**خیبر پختونخوا میں پیر کو سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار شدت پسند مارے گئے جبکہ کرک میں نیم فوجی پوسٹ پر ڈرون حملے کے بعد اہلکاروں اور امدادی کارکنوں پر حملوں کے نتیجے میں تین اہلکار جان سے گئے۔**\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی آئی خان آپریشن کے دوران فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار شدت پسند مارے گئے۔\n\nبیان کے مطابق آپریشن میں ’انڈین حمایت یافتہ عسکریت پسندوں‘ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔\n\n**کرک میں حملے**\n\nایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیر ہی کو کرک، خیبر پختونخوا میں ایک نیم فوجی پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کے حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، جس کے بعد حملہ آوروں نے زخمیوں کو منتقل کرنے والی دو ایمبولینسوں پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں تین اہلکار جان سے گئے اور دو امدادی کارکن زخمی ہوگئے۔\n\nپولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع کرک میں پیش آیا جو افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ ضلعی پولیس ترجمان شوکت خان نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔\n\nتاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم شبہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر ظاہر کیا جا رہا ہے جن کے خلاف پاکستان نے ہفتے اور اتوار کی شب افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔\n\nشوکت خان کے مطابق شدت پسند حالیہ مہینوں میں سکیورٹی پوسٹوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون استعمال کر رہے ہیں، جس سے ایسے حملوں کی بڑھتی ہوئی مہارت پر تشویش پیدا ہوئی ہے۔\n\nادھر پاکستانی فوج نے اتوار کو افغان سرحد کے ساتھ کارروائیوں میں کم از کم 70 شدت پسندوں کو مارے کرنے کا دعوی کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ان ٹھکانوں کے خلاف کی گئیں جنہیں حالیہ حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا تھا۔\n\nاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی تازہ ترین رپورٹ نے بھی پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو مزید تقویت دی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’متعدد رکن ممالک مسلسل رپورٹ کر رہے ہیں کہ داعش خراسان ، ٹی ٹی پی، القاعدہ، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ المعروف ترکستان اسلامک پارٹی ، جماعت انصاراللہ، اتحاد المجاہدین پاکستان اور دیگر گروہ افغانستان میں موجود ہیں۔ بعض گروہوں نے افغانستان کو بیرونی حملوں کی منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے استعمال کیا ہے یا کر رہے ہیں۔‘\n\nپارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے پیر کو اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور پاکستان نے افغانستان میں ’دہشت گردوں‘ کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 80 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کیا۔\n\nدانیال چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ لیکن جب افغان سرزمین مسلسل پراکسی حملوں کے لیے استعمال ہوتی رہے تو ہمارے پاس اپنے وطن کے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ قومی سلامتی ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔‘\n\nڈیرہ اسماعیل خان\n\nکرک\n\nآپریشن\n\nعسکریت پسند\n\nاموات\n\nسکیورٹی فورسز\n\nخیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار شدت پسند مارے گئے جبکہ کرک میں چوکی پر ڈرون حملے کے بعد تین پیراملٹری اہلکار جان سے گئے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 23, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستانی فورسز کے اہلکار تین فروری 2007 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی کے دوران (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبنوں حملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو اہلکار جان سے گئے: فوج\n\nباجوڑ میں چیک پوسٹ پر حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار جان سے گئے\n\nترلائی مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور چار سہولت کار پکڑے گئے: محسن نقوی\n\nطالبان افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کریں: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nڈی آئی خان میں انٹیلیجنس آپریشن، کرک میں ڈرون حملہ: چار شدت پسند، تین اہلکار جان سے گئے\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس آپریشن، کرک میں ڈرون حملہ: چار شدت پسند، تین اہلکار جان سے گئے"
}