{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiea42otd6i3dvfiekpwqt2ngv4bt3bnnkd2s2unqsmqkexkl3osiu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfjkrxideyk2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigbulwhq5xqyxij6xgsxsoq22c7aewqiif7ouozmjuddko53qysaa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 96771
},
"path": "/node/184774",
"publishedAt": "2026-02-23T10:08:26.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان سٹاک ایکسچینج",
"کراچی",
"سرمایہ کاری",
"پاکستانی معیشت",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 5478 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔**\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کئی دنوں سے مندی کا رجحان رہا ہے۔\n\nتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں کی اعلان کیا ہے کہ مالیاتی نتائج میں توقع سے کم گروتھ اور منافع متوقع ہے۔\n\nعارف حبیب لمیٹڈ کی ہیڈ آف ریسرچ ثنا توفیق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 5478 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے۔ یہ تاریخ کی چوتھی اور رواں سال کی تیسری سب سے بڑی مندی ہے۔\n\n’بڑی گراوٹ کی کئی وجوہات پیں۔ ایک بڑے وجہ جیو پولیٹیکل صورتحال ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور معاملات ابھی تک مثبت حل کی طرف جاتے دکھائی نہیں دے رہے۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے۔ اگر ایران پر حملہ ہوا تو اس کے اثرات پاکستان پر زیادہ گہرے پڑیں گے جس کی وجہ سر مارکیٹ نے ری ایکشن دکھایا ہے۔‘\n\nان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف کے خلاف امریکی سپریم کورٹ کےفیصلے اور ٹرمپ کا دوبارہ ٹیرف کے اعلان نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اختیار کرنے کی طرف مائل کیا ہے۔ ٹیرف میں پاکستان کی خطے میں برتری تھی اور اسی بنیاد پر پالیسیز بن رہی تھیں۔ ٹیرف کے حوالے سے غیر یقینی نے مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا ہے۔\n\nانھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی کمپنیوں کے نتائج آئے ہیں جو کہ توقعات سے کم ہیں۔ خصوصی طور پر فرٹیلائزر سیکٹر کی پرفارمنس اچھی نہیں آئی ہے۔ فرٹیلائزرز کا سٹاک ایکسچینج میں بڑا شئیر ہے۔ اسی وجہ سے آج مارکیٹ میں شئیرز کی فروخت غالب رہی ہے۔\n\nان کے مطابق ایک غیر ملکی بڑی کمپنی کی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اچھی ہولڈنگ تھی۔ اس کمپنی نے بھی اپنے تمام شئیرز فروخت کیے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانھوں نے بتایا کہ ’عالمی سیاست کےساتھ مقامی سیاست کا بھی سٹاک ایکسچینج پر اثر پڑتا ہے۔ پاکستان میں سیاسی حالات ایک مرتبہ پھر کروٹ لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اگر سرکار کی تبدیلی کا ماحول بنتا دکھائی دے تومارکیٹ فورا اس کا اثر لیتی ہے۔ اس کےعلاوہ مارکیٹ میں سٹاک ایکسچینج کےعلاوہ زیادہ پرکشش سرمایہ کاری کے آپشن موجود ہیں۔ غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار سونے اور آئل میں سرمایہ کا رخ موڑ دیتے ہیں۔ اس وقت سرمایہ سٹاک ایکسچینج کی بجائے دھاتوں اور تیل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سونے اورتیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو رہا ہے۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تقریبا 1لاکھ 89 ہزار تک بڑھ گئی تھی۔ اس میں کچھ درستگی آنا تھی لیکن اس وقت تقریبا دس فیصد سے زیادہ مارکیٹ گر چکی ہے۔ کچھ مارکیٹ میں درستگی، کمپنیوں کی کمزور کارکردگی، ایران امریکہ کشیدگی، ٹیرف اور ملکی سیاسی صورتحال نے مل کر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان بڑھایا ہے۔\n\nرواں سال 23 جنوری کو سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 189166 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند پہنچ گیا ہے لیکن گذشتہ ایک مہینے میں اس میں مجموعی طور پر 21475 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔\n\nحالیہ مہینوں میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہونے والے کاروبار میں بتدریج بہتری کو حکومت ملک میں معاشی استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیتی ہے۔\n\nحکومت کا کہنا ہے کہ وہ مکمل اقتصادی بحالی کے لیے دیرینہ اصلاحات، ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں اور میرٹ پر مبنی نظام کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج\n\nکراچی\n\nسرمایہ کاری\n\nپاکستانی معیشت\n\n23 جنوری کو سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 189166 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس میں گذشتہ ایک مہینے میں 21475 پوائنٹس کی کمی آئی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 23, 2026 - 15:00\n\nMain image:\n\n> <p>’پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بروکرز کراچی میں گیارہ جون 2025 کو ٹریڈنگ سیشن کے دوران کام کرتے ہوئے (رضوان تبسم / اے ایف پی)‘</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی ’حقیقت سے قریب تر‘ دستاویزی فلم\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ 8 ہزار پوائنٹ گراوٹ کے بعد بحالی\n\n2024: سٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح، سرمایہ کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ\n\nایران اسرائیل جنگ، آئل کمپنیز 20 دن کا سٹاک برقرار رکھیں: اوگرا\n\nSEO Title:\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 5478 پوائنٹس کی کمی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 5478 پوائنٹس کی کمی"
}