{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreie2si2mxge4q5m4la7ha65v5m3d6vudg43e64frfqbz3dwbe3zbsq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfiuxlzbjg62"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigs3fzv3c7vthv5bs4cdqrsgbeqbfexdeto5ovcutsxhe7ifbsom4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 87268
},
"path": "/node/184766",
"publishedAt": "2026-02-23T04:15:19.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"ٹرمپ انتظامیہ",
"ٹرمپ تنقید",
"امریکہ",
"اے ایف پی",
"news"
],
"textContent": "**فلوریڈا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ کے سکیورٹی حصار کو اتوار کو توڑنے والے شاٹ گن سے مسلح شخص کو امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے گولی مار دی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔**\n\nواقعے کے وقت ٹرمپ واشنگٹن میں تھے۔ حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ رات ایک بج کر 30 منٹ (06:30 جی ایم ٹی) کے قریب پیش آیا۔\n\nخفیہ سروس نے بتایا کہ 20 سال سے کچھ زائد عمر کے مشتبہ شخص کو مار اے لاگو ریزورٹ کے شمالی دروازے پر دیکھا گیا، جن کے پاس شاٹ گن اور ایندھن کا کین تھا۔\n\nاہلکاروں نے مذکورہ شخص کا سامنا کیا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے اپنی بندوق تان لی۔\n\nپام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رک بریڈشا نے صحافیوں کو بتایا، ’ہم نے انہیں صرف یہی الفاظ کہے تھے کہ چیزیں نیچے رکھ دیں۔‘\n\nبریڈشا کا کہنا تھا کہ ’اس وقت انہوں نے تیل کا کین نیچے رکھا، اور شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اوپر کر لیا۔‘\n\nپھر ایک نائب اور دو سیکرٹ سروس اہلکاروں نے انہیں گولی مار دی۔ اس شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا اور کوئی امریکی افسر زخمی نہیں ہوا۔\n\nسیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ اس وقت مار اے لاگو میں ان کی حفاظت میں رہنے والا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔\n\nرپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پانچ اکتوبر 2024 کو بٹلر، پنسلوانیا میں اپنے پہلے قاتلانہ حملے کے مقام پر ایک انتخابی ریلی کے دوران خطاب کر رہے ہیں (جم واٹسن / اے ایف پی)\n\n\n\n\nاخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، پام بیچ کے شیرف بریڈشا نے حملہ آور کی شناخت 21 سالہ آسٹن ٹکر مارٹن کے نام سے کی، جو مار اے لاگو سے تقریباً 700 میل (1127 کلومیٹر) شمال میں جنوبی کیرولائنا کے ایک چھوٹے سے قصبے کے رہائشی تھے۔\n\nمیامی ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق مارٹن قدرتی مناظر اور گولف کورسز کے خاکہ نگار تھے، اور ان کی ایک بڑی بہن تھیں جو تین سال قبل 21 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں تاہم موت کے اشتہارات میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔\n\n**بڑھتا ہوا سیاسی تشدد**\n\nٹرمپ، جو اکثر اپنی ہفتہ وار تعطیلات مار اے لاگو میں گزارتے ہیں، کئی قتل کے منصوبوں یا کوششوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔\n\nاس ماہ کے شروع میں، 59 سالہ ریان راؤتھ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جس نے امریکی انتخابات سے دو ماہ قبل ستمبر 2024 میں فلوریڈا کے ایک گولف کورس میں ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔\n\nٹرمپ پر راؤتھ کے حملے کا منصوبہ پنسلوانیا میں ریپبلکن رہنما پر قاتلانہ حملے کے دو ماہ بعد سامنے آیا، جہاں 20 سالہ میتھیو کروکس نے ایک ریلی کے دوران کئی گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک ٹرمپ کے دائیں کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی۔ سکیورٹی فورسز نے فوراً کروکس کو گولی مار دی جس سے وہ جان سے گئے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nگہری تقسیم کے شکار ملک میں سیاسی تشدد بڑھ گیا ہے اور سیاسی گفتگو تیزی سے جارحانہ اور اشتعال انگیز ہو گئی ہے۔\n\nگذشتہ سال ستمبر میں، دائیں بازو کے انفلوئنسر اور ٹرمپ کے کٹر اتحادی چارلی کرک کو یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔\n\nاس سے قبل جون میں، ایک نقاب پوش حملہ آور نے مینیسوٹا کی قانون ساز ملیسا ہارٹمین، جو ایک ڈیموکریٹ ہیں، اور ان کے شوہر کو ان کے گھر میں قتل کر دیا تھا۔ ایک اور منتخب عہدیدار اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا اور وہ شدید زخمی ہوئے۔\n\nاور پنسلوینیا کے گورنر جوش شاپیرو کے گھر کو، جنہیں گذشتہ سال صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا تھا، اپریل میں مبینہ قاتلانہ حملے میں آگ لگا دی گئی۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nٹرمپ انتظامیہ\n\nٹرمپ تنقید\n\nامریکہ\n\nمسلح شخص نے ریاست فلوریڈا میں واقع صدر ٹرمپ کی نجی رہائشی جائیداد مار اے لاگو میں داخل ہونے کی کوشش کی۔\n\nاے ایف پی\n\nسوموار, فروری 23, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">سیکرٹ سروس اہلکار 23 مارچ 2023 کو فلوریڈا، امریکہ کے پام بیچ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ کے باہر پہرہ دے رہا ہے (روئٹرز)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران جوابی مسودے کی تیاری میں مصروف، ٹرمپ کا ایران پر محدود حملوں پر غور\n\nامریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف کالعدم قرار دے دیے\n\nایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنے کے لیے ٹرمپ کا محدود کارروائی پر غور: امریکی اخبار\n\nایران سے مذاکرات میں بالواسطہ شامل رہوں گا: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کی فائرنگ سے موت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا مارا گیا"
}