{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidcj3n5tcwnzp4niwoohhqak55ctegyzyvlmisgmrky5hdxzgkupe",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfioatypksr2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiakda564ba4rrwgvwf527b4myzlvf4ibcm6qbh5ggr7vxttki3hqi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 112627
},
"path": "/node/184765",
"publishedAt": "2026-02-22T17:43:03.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
"انڈیا",
"جنوبی افریقہ",
"کرکٹ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا کی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اسے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف 76 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔**\n\nاحمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد انڈیا کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات پیچیدہ ہو گئے ہیں۔\n\nپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوَلڈ بریوس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 45 رنز سکور کیے۔\n\nانڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔\n\nہدف کے تعاقب میں انڈین بیٹنگ لائن کسی بھی موقعے پر مضبوط پوزیشن میں نظر نہ آئی اور پوری ٹیم محض 111 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔\n\nجنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر مارکو یانسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ کپتان سوریا کمار یادو بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n**اب انڈیا کے لیے سیمی فائنل میں رسائی کے ممکنہ راستے**\n\nاس شکست کے بعد انڈیا کو سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لیے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف اپنے باقی دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔\n\n**پہلا منظرنامہ**\n\nاگر انڈیا دونوں میچ جیت لیتا ہے تو اس کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے، جو عام حالات میں سیمی فائنل کے لیے کافی ہو سکتے ہیں۔ تاہم اگر دو دیگر ٹیمیں بھی چار پوائنٹس حاصل کر لیں تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا جو انڈیا کا اس میچ میں 76 رنز کی بڑی شکست کے بعد کافی نیچے گر گیا ہے۔\n\n**دوسرا منظرنامہ**\n\nاگر انڈیا صرف ایک میچ جیتتا ہے تو اسے جنوبی افریقہ کی تمام باقی فتوحات کی ضرورت ہوگی، جبکہ اپنی کامیابی ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے میچ کے فاتح کے خلاف حاصل کرنا ہوگی۔ اس صورت میں تین ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو سکتے ہیں اور کوالیفکیشن مکمل طور پر پھر نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہوگی۔\n\nیوں سپر ایٹ مرحلے میں یہ شکست انڈیا کے لیے نہ صرف دباؤ میں اضافہ کر گئی ہے بلکہ اب اگلے دونوں میچ اس کے لیے عملی طور پر ناک آؤٹ مقابلوں کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nانڈیا\n\nجنوبی افریقہ\n\nکرکٹ\n\nاحمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد انڈیا کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات پیچیدہ ہو گئے ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, فروری 22, 2026 - 22:45\n\nMain image:\n\n> <p>آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 22 فروری 2026 کو کھیلے گئے میچ کا ایک منظر (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر\n\nورلڈ کپ 2026: ناقابل شکست زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں داخل\n\nورلڈ کپ 2026: راشد خان کی ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں\n\nورلڈ کپ ٹی 20 میں انڈیا کی پاکستان کے خلاف آٹھویں فتح\n\nSEO Title:\n\nورلڈ کپ 2026: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑی شکست، انڈیا کی سیمی فائنل رسائی خطرے میں؟\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ورلڈ کپ 2026: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑی شکست، انڈیا کی سیمی فائنل رسائی خطرے میں؟"
}