{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibkjy4vyub5jgzelhnpzfq3ccg775onaccxgkk646lgiwaomxm5gi",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mffx3hdzaf72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiefdfhyuv6nsui7pmwsnlufrz2ja3e54r42irtd3y77pzxr4k6gvy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 159854
  },
  "path": "/node/184749",
  "publishedAt": "2026-02-21T13:57:56.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "کرکٹ",
    "ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا جو بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا۔**\n\nکولمبو میں کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا اور نتیجتاً پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔\n\nپاکستان گروپ مرحلے میں اپنے چار میچز میں سے تین جیت کر سپر 8 مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو بھی گروپ مرحلے کے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔\n\nاس میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی اور خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو کھیلانے کا فیصلہ کیا تھا۔\n\nپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم بارش کے باعث ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے تحت جو ٹیمیں اپنے گروپ میں پہلے پوزیشن پر پہنچی تھیں، انہیں ایک گروپ میں رکھا گیا ہے جو اپنے تمام میچز انڈیا میں کھیلیں گی جبکہ دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں سری لنکا میں اپنے میچز کھیلیں گی۔\n\nسپر 8 مرحلے 1 میں انڈیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقاملہ ہوگا جبکہ گروپ 2 میں پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔\n\nٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو دیکھا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہی رہا ہے جہاں پاکستان نے سات میچز میں سے پانچ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ دو میچ نیوزی لینڈ کے نام رہے۔\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nکولمبو میں کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا اور نتیجتاً پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, فروری 21, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>کولمبو میں 21 فروری 2026 کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر ایٹ مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: فرحان کی سینچری، پاکستان سپر 8 میں پہنچ گیا\n\nپٹاخے پھر دھرے کے دھرے رہ گئے!\n\nSEO Title:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر"
}