External Publication
Visit Post

پاکستان اور امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل پر تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

Independent Urdu [Unofficial] February 20, 2026
Source

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پاکستان اور حکومت امریکہ نے جمعرات کو نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کے آپریشن، دیکھ بھال، تجدید اور ترقی کے حوالے سے ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس میں امریکہ کی جنرل سروسز ایڈمنسٹریش کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے۔

امریکہ کے سابق صدر تھیوڈور روزویلٹ سے منسوب، نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے وسط میں قائم یہ 100 سال قدیم عمارت پاکستان کے قیمتی ترین غیر ملکی اثاثوں میں شمار ہوتی ہے، جسے اسلام آباد نے 2000 میں حاصل کیا تھا۔ مسلسل بڑھتے خسارے کے باعث 1000 سے زائد کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل 2020 میں بند کر دیا گیا جبکہ اس ہوٹل کو مختصر مدت کے لیے تارکین وطن کی رہائش گاہ کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’نیویارک کے زوننگ اور پییچدہ میونسپل قوانین کے پس منظر میں اس فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی سے منصوبے پر عمل درآمد آسان ہو گا، قوانین کی وضاحت بہتر ہو گی اور لین دین کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ممکن ہوگا۔ ایسے فریم ورک بین الاقوامی رئیل سٹیٹ اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں رائج ہیں۔‘

مزید کہا گیا کہ ’منصوبے کا مقصد اس جائیداد سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے تاکہ حکومت کی نجکاری حکمت عملی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہوں۔‘

دستاویز پر امریکہ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ اور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔ اس موقعے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔

اس مفاہمتی یادداشت کی بدولت دو طرفہ تعاون کے تکنیکی، تجارتی اور اقتصادی پہلوؤں کے مشترکہ جائزے کے لیے ایک منظم اور وقت کے لحاظ سے پابند فریم ورک دستیاب ہو گا، جس سے شفاف، منظم اور باہمی مفاد پر مبنی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

روزویلٹ ہوٹل

امریکہ

وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے مطابق: ’منصوبے کا مقصد اس جائیداد سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے تاکہ حکومت کی نجکاری حکمت عملی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہوں۔‘

انڈپینڈنٹ اردو

جمعہ, فروری 20, 2026 - 13:00

Main image:

دستاویز پر امریکہ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ اور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔ اس موقعے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف بھی موجود تھے (وزارت خزانہ ایکس اکاؤنٹ)

معیشت

type:

news

related nodes:

پاکستان روزویلٹ ہوٹل کی مالیت کم از کم ایک ارب ڈالر چاہتا ہے: روئٹرز

نیویارک انتظامیہ کا پی آئی اے ہوٹل روزویلٹ سے 22 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ختم

فیکٹ چیک: کیا روزویلٹ ہوٹل کی ملکیت واقعی تبدیل ہوگئی ہے؟

پاکستان کو روزویلٹ اور سکرائب کی ملکیت واپس مل گئی

SEO Title:

پاکستان اور امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...