{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibjbe6frqeaqigcwhczhj3nj5itmds2nhlfvtqcnragnlyft3s7jm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfaiq7m4xos2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigjmyqtrbwzpgarycktlyxhsz5uyyomr2uc5eb7lhszqswub7vlaa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 91797
},
"path": "/node/184719",
"publishedAt": "2026-02-19T14:08:35.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کرکٹ",
"آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
"زمبابوے",
"سری لنکا",
"ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**زمبابوے نے جمعرات کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان سری لنکا کو اپنے آخری لیگ میچ میں شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے گروپ کی لیگ مرحلے میں ناقابل شکست ٹیم بن گئی۔**\n\nزمبابوے اور سری لنکا پہلے ہی سپر ایٹ میں جگہ بنا چکے تھے لیکن اس میچ میں جیت کے بعد افریقی ٹیم سات پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچی۔\n\nمضبوط بولنگ اور ذمہ دار بیٹنگ کی بدولت زمبابوے نے 179 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کی۔\n\nکولمبو کی سست وکٹ پر سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا اور ابتدائی 29 گیندوں پر بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنا لیے تاہم اس کے بعد زمبابوے کے بولرز نے میچ کا رخ بدل دیا جس کے باعث سری لنکا مقررہ اوورز میں 178 رنز تک محدود رہی۔\n\nہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے اوپنر برائن بینیٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر ناقابل شکست 63 رنز بنائے اور اننگز کو سنبھالے رکھا۔ دوسری جانب کپتان سکندر رضا نے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nزمبابوے نے یہ ہدف اپنے ٹی20 انٹرنیشنل تاریخ کے دوسرے بڑے کامیاب تعاقب کے طور پر حاصل کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بڑی کامیابی سمیٹتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوئی جبکہ میزبان سری لنکا کو اپنے ہی میدان پر غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔\n\nادھر ویسٹ انڈیز نے بھی گروپ مرحلہ ناقابل شکست مکمل کیا، جہاں کربیئین ٹیم نے کولکتہ میں اٹلی کو 123 رنز پر آؤٹ کر کے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔\n\nسپر ایٹ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے پیر کو ممبئی میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گا جبکہ سری لنکا ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔\n\nکرکٹ\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nزمبابوے\n\nسری لنکا\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nزمبابوے اور سری لنکا پہلے ہی سپر ایٹ میں جگہ بنا چکے تھے لیکن اس میچ میں جیت کے بعد افریقی ٹیم سات پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 19, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\n> <p>زمبابوے کے بلے باز 19 فروری 2026 کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ کے دوران کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nزمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف جیت: کیا یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا اپ سیٹ ہے؟\n\nورلڈ کپ 2026: راشد خان کی ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں\n\nورلڈ کپ ٹی 20 میں انڈیا کی پاکستان کے خلاف آٹھویں فتح\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: فرحان کی سینچری، پاکستان سپر 8 میں پہنچ گیا\n\nSEO Title:\n\nورلڈ کپ 2026: ناقابل شکست زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں داخل\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ورلڈ کپ 2026: ناقابل شکست زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں داخل"
}