{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihcaksh6qkmqklugic3q7clfneijxued7cqij5imiecfb7quelmfq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfaiq77kmdd2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic66myx2ciucbz4wi5xij47peeffwu6bludhricyc4ek5nbtrc7sa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 58844
},
"path": "/node/184722",
"publishedAt": "2026-02-19T15:41:15.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"فیلڈ مارشل عاصم منیر",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔**\n\nصدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت بنائے گئے بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ کی عارضی حکومت کی نگرانی کرنا ہے۔\n\nاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد، جو نومبر کے وسط میں منظور کی گئی تھی، نے بورڈ اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ممالک کو غزہ میں ایک بین الاقوامی استحکام فورس قائم کرنے کا اختیار دیا، جہاں ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اکتوبر میں ایک جنگ بندی شروع ہوئی جس پر اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس نے دستخط کیے تھے۔\n\nغزہ کی تعمیر نو پر بات چیت کے لیے بورڈ آف پیس کے اراکین کی پہلی ملاقات یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی عمارت میں ہو رہی ہے۔\n\nاس اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی دیگر درجنوں رہنماؤں سمیت جمعرات کو واشنگٹن پہنچے ہیں۔\n\nبورڈ آف پیس کے ابتدائی اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ ایک بڑا دن ہے اور بہت سے لوگ دیکھ رہے ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’جو ہم کر رہے ہیں وہ بالکل واضح ہے، ہم امن لا رہے ہیں۔ اسے بورڈ آف پیس کہتے ہیں جو کہنے کو آسان لفظ ہے لیکن کرنے کو ایک مشکل کام۔‘\n\nامریکی صدر جو ماضی میں بھی پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کر چکے ہیں ایک بار پھر اس اجلاس میں ان کے بارے میں اچھی الفاظ ادا کرتے دکھائی دیے۔\n\nانہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پسند ہیں، کیونکہ جنگ کے دوران میری ان سے اور ان کے فیلڈ مارشل سے بات ہوئی، جو گریٹ جنرل، گریٹ فیلڈ مارشل اور گریٹ انسان ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nصدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میری وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ہمارے چیف کے سامنے کہا کہ کوئی نہیں جانتا لیکن میرا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 25 ملین جانیں بچائیں جب انہوں نے انڈیا اور ہمارے درمیان جنگ رکوائی۔\n\n’پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ جاری تھی، طیارے گر رہے تھے اور میں نے دونوں کو فون کیا، میں نریندر مودی کو اچھے سے جانتا تھا لیکن مجھے پاکستان کے بارے میں تجارت کے ذریعے معلوم ہوا۔‘\n\nانہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک اچھی ڈیل چاہتے تھے مگر میں ناراض تھا لیکن آخر میں جو وہ چاہتے تھے وہ حاصل کر لیا اور انہوں نے ایک اچھی ڈیل کی۔\n\n’مجھے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل اچھے لگنے لگے۔ فیلڈ مارشل ٹف انسان ہیں، اچھے اور سنجیدہ فائٹر ہیں اور مجھے اچھے فائٹر پسند ہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف میں آپ کا شکر گزار ہوں، یہ ایک واقعی بڑی ڈیل تھی۔ لوگوں کو نہیں معلوم، وہ کہیں گے کہ یہ لڑ نہیں رہے تھے۔ وہ لڑ رہے تھے، 11 طیارے گرے، جو مہنگے طیارے تھے۔‘\n\nپاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بورڈ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جنوبی ایشیا کا ’نجات دہندہ‘ قرار دیا۔\n\nشہباز شریف نے کہا کہ ’ماہ رمضان میں اس بورڈ آف پیس کے ابتدائی اجلاس میں شرکت ایک اعزاز ہے، اور خدا آپ کو (صدر ٹرمپ) غزہ میں دیر پا امن کے لیے اپنی کوششوں میں کامیاب کرے اور آپ کو اس کا صلہ دے۔‘\n\nانہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ کو روکنے کے لیے بروقت اور موثر مداخلت نے ممکنہ طور پر لاکھوں جانیں بچائیں۔‘\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nشہباز شریف\n\nشہباز شریف نے بورڈ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جنوبی ایشیا کا ’نجات دہندہ‘ قرار دیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 19, 2026 - 20:15\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 فروری 2026 کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کیا (وائٹ ہاؤس)</p>\n\nامریکہ\n\njw id:\n\n1VNsOT5e\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nبورڈ آف پیس کا افتتاحی اجلاس، پاکستانی وزیراعظم واشنگٹن پہنچ گئے\n\nافواج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں: فیلڈ مارشل\n\nبورڈ آف پیس کے اراکین کا غزہ کے لیے پانچ ارب ڈالر دینے کا عہد: ٹرمپ\n\nٹرمپ نے پاکستان انڈیا لڑائی میں تباہ طیاروں کی تعداد 10 کر دی\n\nSEO Title:\n\nمیں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو پسند کرنے لگا ہوں: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو پسند کرنے لگا ہوں: صدر ٹرمپ"
}