{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigm2xlc7njpg2jgy6gpnj4o5rqwi7n5l62m5drl4lmkdprd45sw5u",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mf5rkx7da3a2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie2jevdw4m2j6wgvxngdo4r2fkb6uegegpaxtlvxqapjznq5pdfsy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 136714
  },
  "path": "/node/184694",
  "publishedAt": "2026-02-18T07:40:13.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "بلوچستان",
    "دہشت گردی",
    "آپریشن",
    "کوئٹہ",
    "محمد عیسیٰ",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**انسداد دہشت گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے بدھ کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دو مختلف علاقوں میں کی گئی کاروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 14 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا جبکہ کارروائیوں تین سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔**\n\nترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی۔\n\n’مسلح افراد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرکھول دیا، جنہوں نے جوابی فائرنگ میں آٹھ دہشت گردوں کو مار دیا۔‘\n\nترجمان نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔\n\nترجمان کے مطابق دوسری کارروائی ضلع بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ اور مرڑی میں کی گئی۔\n\n’انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔\n\nحکام کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند امن و امان کی خراب صورتحال اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔\n\nوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا۔\n\nاسلام آباد میں بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔\n\nبلوچستان\n\nدہشت گردی\n\nآپریشن\n\nکوئٹہ\n\nترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں اطلاعات کی بنیاد پر دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع بارکھان میں کی گئیں۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nبدھ, فروری 18, 2026 - 12:30\n\nMain image:\n\n> <p>سکیورٹی اہلکار 21 مئی 2025 کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک سڑک پر پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبلوچستان میں آپریشن مکمل، 216 عسکریت پسند مارے گئے: فوج\n\nبلوچستان حملوں کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: سلامتی کونسل\n\nبلوچستان حملوں میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ’گھناؤنا‘ اور ’غیر انسانی حربہ‘: قومی اسمبلی قرارداد\n\nبلوچستان: طاقت کے ساتھ سیاسی عمل کی ضرورت\n\nSEO Title:\n\nبلوچستان: کوئٹہ اور بارکھان میں کارروائیاں، 8 عسکریت پسند مارے گئے، تین اہلکار زخمی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "بلوچستان: کوئٹہ اور بارکھان میں کارروائیاں، 8 عسکریت پسند مارے گئے، تین اہلکار زخمی"
}