{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibh33s6tpcpaftegv42fyx44dfh6asvtdqgaipaaawjry3zv6m26i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mf5rkkscr522"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie76dhglazdea56jtjxg3b7t6mliducsrd7qvn3muidzfgd2hkvce"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 76519
  },
  "path": "/node/184697",
  "publishedAt": "2026-02-18T09:45:03.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/YmGrP5AKKI",
    "February 18, 2026",
    "February 17, 2026",
    "عمران خان",
    "پی ٹی آئی",
    "محمود خان اچکزئی",
    "دھرنا",
    "پارلیمنٹ",
    "خیبر پختونخوا",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "سیاست",
    "news",
    "@PTIofficial",
    "@TTAP_OFFICIAL",
    "@TTAP_OFFICIAL"
  ],
  "textContent": "**اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کئی روز سے جاری دھرنا بدھ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔**\n\nتاہم ٹی ٹی اے پی نے عمران خان کے خاندان کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی کو اپنے ذاتی معالجین تک رسائی دینے اور ان کے رشتہ داروں سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کے مطالبے کو دہرایا۔\n\nکرکٹر سے سیاست دان بننے والے 73 سالہ سابق وزیراعظم عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔ شروع میں انہیں اٹک جیل میں رکھا گیا اور بعدازاں بانی پی ٹی آئی کو راولپنڈی کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔\n\nانہیں کئی مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے جن کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ یہ تمام مقدمات 2022 کی پارلیمانی ووٹ کے بعد ان کی برطرفی کے نتیجے میں سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے۔\n\nپی ٹی آئی مے عمران خان کی ایک آنکھ میں تکلیف کے بعد بینائی میں کمی کے خلاف اور انہیں صحت کی ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جمعے کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا شروع کیا تھا۔ اس احتجاج میں صرف اراکین پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں نے شرکت کرنا تھی۔\n\nلیکن پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز نے خیبر پختونخوا میں مختلف اضلاع میں دھرنے دیے اور دوسرے صوبوں خصوصاً پنجاب کو آنے والے تمام راستے بند کر دیے۔\n\nگذشتہ تقریباً پانچ دن سے موٹر وے (ایم ون) کے پشاورأاسلام آباد جی ٹی روڈ کے علاوہ صوبے سے دوسرے علاقوں کو جانے والی تمام بڑی چھوٹی شاہراہوں پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں کھڑی ہیں جنہیں پی ٹی آئی کارکن آگے جانے کی اجازت نہٰن دے رہے تھے۔\n\n> میں پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک کال دیں گے اور بہترین کال دیں گے لیکن اس سے پہلے ہم تیاری کریں گے ہم لڑائی لڑیں گے اور بھرپور تیاری سے لڑیں گے یہ لڑائی حقیقی آزادی کے لیے لڑیں گے ۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی\n>  pic.twitter.com/YmGrP5AKKI\n\n> — PTI (@PTIofficial) February 18, 2026\n\nسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ عمران خان کے خلاف مقدمات سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔\n\nراجہ ناصر عباس نے کہا کہ ’خدا کا شکر ہے، پہلے کی صورت حال کے مقابلے میں معمولی بہتری آئی ہے، پہلے بصارت مکمل طور پر ختم ہو گئی تھی۔ اب تھوڑا بہتر ہے۔‘\n\nانہوں نے عمران خان کے خاندان یا ذاتی ڈاکٹروں کو ’بورڈ میں نہ لینے‘ پر حکومت پر تنقید کی۔\n\nسینیٹر راجہ ناصر عباس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عمران کے دیرینہ معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو پی ٹی آئی کے بانی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔\n\nاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اپوزیشن اراکین کو عمران خان کی حالت میں معمولی بہتری کے بارے میں جان کر خوشی ہوگی سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ’لہذا، جیسا کہ رمضان کا مہینہ بھی شروع ہو رہا ہے، ہم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کا دھرنا ختم کریں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’اور آئندہ مرحلے میں، ہم ٹی ٹی اے پی کے طور پر مختلف اقدامات کر سکتے ہیں اور ہم ایسا کریں گے جیسا کہ ہمارے پاس وقت ہے۔‘\n\nراجہ ناصر عباس نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، ’اگر ہمارے حکمران اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، جو دنیا بھر میں اٹھایا گیا ہے اور دنیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے، تو نظر بھی آنا چاہیے۔‘\n\nسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے زور دیتے ہوئے کر کہا کہ جب عمران خان نے کہا کہ انہیں تحفظات ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ خدشات ہیں۔\n\nاس سے قبل ٹی ٹی اے پی کی قیادت، بشمول محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس، گوہر خان اور راجہ سلمان اکرم سابق وزیر اعظم کے مقدمات کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ پہنچی۔\n\n> تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے مطالبات\n>\n>  سابق وزیرِاعظم عمران خان کے واضح پیغام کی روشنی میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان درج ذیل فوری اور غیر مشروط مطالبات پیش کرتی ہے:\n>  1.ذاتی معالجین تک فوری رسائی:\n>  ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فیصل کو بلا تاخیر عمران خان تک مکمل اور نجی…\n\n> — Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) February 17, 2026\n\nٹی ٹی اے پی نے اچکزئی کی سپریم کورٹ کے احاطے کے اندر اور عمران کی بہن علیمہ خان سے بات کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔\n\nدریں اثنا سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کی عمران سے ملاقات سے انکار کردیا، کیونکہ عدالت نے سابق وزیراعظم سے متعلق متعدد مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔\nسپریم کورٹ کی سماعت سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان کی تین بہنوں علیمہ، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم سے ملاقات کی۔\n\nپی ٹی آئی نے کہا کہ ’عمران خان کی صحت، عدالتی معاملات، دیگر امور اور ان میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔‘\n\nٹی ٹی اے پی نے عمران خان کے لیے مکمل طبی رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔\n\nخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات اور احتجاج کی ذمہ داریاں دی تھیں۔\n\n’ان کا فیصلہ تھا کہ پارلیمنٹ میں دھرنا دیا جائے ہم نے ان کا فیصلہ تسلیم کیا۔ آج انہوں نے دھرنا ختم کیا ہے۔ ہم عمران خان کی بہنوں کی تسلی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘\n\nعمران خان\n\nپی ٹی آئی\n\nمحمود خان اچکزئی\n\nدھرنا\n\nپارلیمنٹ\n\nخیبر پختونخوا\n\nٹی ٹی اے پی کے قائدین نے سپریم کورٹ میں میڈیا کو بتایا کہ رمضان کے شروع ہونے کی وجہ سے پارلینٹ ہاؤس کے باہر کا دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 18, 2026 - 14:45\n\nMain image:\n\n> <p>18 فروری 2026 کی اس تصویر میں حزب اختلاف کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے رہنما محمود خان اچکزئی، سینیٹر راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے چیئرمیں گور علی کان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے چند لمحات قبل (@TTAP_OFFICIAL)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nگواسکر سمیت کئی کرکٹ لیجنڈز کی پاکستان سے عمران خان کے لیے اپیل\n\nعمران خان سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے: عطا تارڑ\n\nشوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی عمران خان کے معائنے کی درخواست\n\nعمران خان کا علاج اسلام آباد میں ممکن: شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز\n\nSEO Title:\n\nاپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا ختم، عمران خان تک ذاتی معالجین کی رسائی پر اصرار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا ختم، عمران خان تک ذاتی معالجین کی رسائی پر اصرار"
}