{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiezlhro25fu3gm67734ao3kriege4oc27fizhse3s7fgv4b6cfpo4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mf5rk4ey34t2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidmlwvmnyhrpl75fqgj55jqq3lyoittvvhrnuilxag6cvofrp3f3q"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 73900
},
"path": "/node/184700",
"publishedAt": "2026-02-18T12:44:32.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
"پاکستان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کو باآسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔**\n\nکولمبو میں بدھ کو کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 102 رنز سے فتح حاصل کی۔\n\nپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور صاحبزادہ فرحان کی سینچری کی بدولت 200 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نمیبیا کی پوری ٹیم صرف 97 رنز ہی بنا سکی۔\n\nنمیبیا کے لیے پاکستانی سپنرز انتہائی مشکل ثابت ہوئے جن میں سے شاداب خان نے تین، عثمان طارق نے چار اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی۔\n\nپاکستان نے اس میچ کے لیے شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو کھیلانے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت ہوا۔ سلمان مرزا نے دو اووروں میں صرف 11 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔\n\nجبکہ شاہین آفریدی اب تک کے میچز میں انتہائی مہنگے ثابت ہوئے تھے۔\n\nنمیبیا نے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو صرف 49 پر ہی اس کی چار وکٹیں گر گئی تھیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کی جانب سے سٹین کیمپ نے 23 اور ایلگزینڈر نے 20 رنز بنائے۔\n\nاس طرح پاکستان نے اپنے گروپ میں تین فتوحات کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسے اپنے گروپ میں صرف انڈیا سے ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔\n\nاس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دونوں ہی اوپنرز ابتدا میں کھل کر نہیں کھیل پا رہے تھے۔ صائم ایوب صرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان سلمان علی آغا نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔\n\nنوجوان خواجہ نافع کو پہلی بار موقع دیا جو صرف پانچ رنز ہی بنا سکے۔ تاہم صاحبزادہ فرحان نے شاداب خان کے ہمراہ عمدہ بیٹنگ کی اور سینچری سکور کرنے میں کامیاب رہے اور ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔\n\nصاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ شاداب نے ناقابل شکست 36 رنز کے ساتھ ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔\n\nگروپ اے سے پاکستان کے ساتھ انڈیا نے کوالیفائی کیا ہے جبکہ گروپ بی سے سری لنکا، زمبابوے، گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، گروپ ڈی سے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سپر 8 مرحلے میں پہنچنے ہیں۔\n\nسپر 8 میں اب پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے ہوگا۔\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nپاکستان\n\nپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور صاحبزادہ فرحان کی سینچری کی بدولت 200 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نمیبیا کی پوری ٹیم صرف 99 رنز ہی بنا سکی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 18, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p>صاحبزادہ فرحان نے 18 فروری 2026 کو کولمبو میں نمیبیا کے خلاف سینچری سکور کی (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nنمیبیا ہے کہاں اور کرکٹ وہاں کیسے پہنچی؟\n\nپٹاخے پھر دھرے کے دھرے رہ گئے!\n\nورلڈ کپ ٹی 20 میں انڈیا کی پاکستان کے خلاف آٹھویں فتح\n\nSEO Title:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: فرحان کی سینچری، پاکستان سپر 8 میں پہنچ گیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ٹی 20 ورلڈ کپ: فرحان کی سینچری، پاکستان سپر 8 میں پہنچ گیا"
}