{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreid4pftweifoye4rgl5elmtf46dkepel6o2pvwy2eaxjallxixdnau",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mf32eb5t77d2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic2kzis6xpfg5uw4yl36cyaivwgt5k35feat2gw6eqot537erpgbu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90863
},
"path": "/node/184684",
"publishedAt": "2026-02-17T15:44:27.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/IZoDmtqXfx",
"February 17, 2026",
"افغانستان",
"پاکستان فوج",
"سعودی عرب",
"روئٹرز",
"ایشیا",
"news",
"@Zabehulah_M33"
],
"textContent": "**افغانستان کی طالبان حکومت نے منگل کو کہا کہ اس نے سعودی عرب کی ثالثی میں تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا۔یہ فوجی گذشتہ اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔**\n\nاکتوبر میں ہونے والی ان جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے تھے، جس کے بعد دونوں طرف سے ایک نازک جنگ بندی پر تو اتفاق ہوا، لیکن طویل مدتی سیاسی سمجھوتہ نہ ہو سکا۔\n\nافغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فوجی، جو 12 اکتوبر کو سرحد کے ساتھ ہونے والی لڑائی کے دوران حراست میں لیے گئے تھے، کابل میں سعودی وفد کے حوالے کر دیے گئے۔\n\n> اُن تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا جو 20 ربیع الثانی 1447ھ بمطابق 12 اکتوبر 2025ء کو پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہیں برادر ملک سعودی عرب سے آئے ہوئے معزز وفد کے حوالے کر دیا گیا۔\n> 2/2 pic.twitter.com/IZoDmtqXfx\n>\n> — Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) February 17, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ یہ رہائی طالبان حکومت کی اس پالیسی کے مطابق ہے کہ وہ ’تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھے‘ اور یہ اقدام مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان سے قبل کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nترجمان نے مزید کہا کہ اسے سعودی عرب کی درخواست پر بھی عمل میں لایا گیا، جس نے حال ہی میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔\n\nپاکستان کے دفتر خارجہ نے فوری طور پر تبصرے کے لیے درخواست کا جواب نہیں دیا۔\n\nافغانستان اور پاکستان کے درمیان اہم سرحدی گذرگاہیں کشیدگی کے دوران وقفے وقفے سے بند کی گئی ہیں، جس سے 2,600 کلومیٹر (1,600 میل) طویل سرحد کے پار تجارت اور آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔\n\nپاکستان الزام لگاتا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمران ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتے ہیں جو پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں جبکہ کابل یہ الزام مسترد کرتا ہے۔\n\nافغانستان\n\nپاکستان فوج\n\nسعودی عرب\n\nافغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق 12 اکتوبر کو سرحد پر لڑائی کے دوران حراست میں لیے گئے تینوں پاکستانی فوجی کابل میں سعودی وفد کے حوالے کر دیے گئے۔\n\nروئٹرز\n\nمنگل, فروری 17, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>17 فروری، 2026 کو ایکس پر جاری کی گئی تصویر، جس میں پاکستانی سپاہی اور سعودی وفد نظر آ رہا ہے (ذبیح اللہ مجاہد/ ایکس)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nطالبان افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کریں: پاکستان\n\nافغان طالبان نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے: زرداری\n\nنئے عدالتی قوانین میں کسی کو ’غلام‘ بنانے کی بات نہیں ہوئی: افغان طالبان\n\nٹی ٹی پی کو افغانستان سے ’بڑی‘ حمایت حاصل ہے: ڈنمارک\n\nSEO Title:\n\nسعودی ثالثی میں تین پاکستانی فوجی رہا کر دیے: افغان طالبان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "افغان طالبان نے سعودی ثالثی میں تین پاکستانی فوجی رہا کر دیے"
}