{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidr4gbar7liw74ivotf5j4mazjuldjtmvjw72xra543o23brxcpfq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mf2mx2eneqg2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreia2zgbma3jahmxiryrooie343vgfxj6woiq5chfrdfk52nszgqfom"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 88889
},
"path": "/node/184677",
"publishedAt": "2026-02-17T11:30:31.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"کرکٹ",
"عمران خان",
"سنیل گواسکر",
"انڈیا",
"روئٹرز",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا کے عظیم کرکٹ کھلاڑی سنیل گواسکر اور کپل دیو منگل کو ان ایک درجن سے زائد سابق بین الاقوامی کپتانوں کے ساتھ شامل ہو گئے جنہوں نے کرکٹ کے ’بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک‘ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے جیل میں بہتر سلوک کا مطالبہ کیا ہے۔**\n\nکرکٹر سے سیاست دان بننے والے 73 سالہ عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔\n\nانہیں کئی مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے جن کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ یہ تمام مقدمات 2022 کی پارلیمانی ووٹ کے بعد ان کی برطرفی کے نتیجے میں سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے۔\n\nعمران خان کے وکیل نے گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ جیل میں رہتے ہوئے سابق کرکٹر کی دائیں آنکھ کی بینائی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔\n\nتاہم پیر کو ایک میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ علاج کے بعد سوجن کم ہوئی ہے اور ان کی بینائی میں بہتری آئی ہے۔\n\nانڈیا اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے باوجود سابق کپتان گواسکر اور کپل دیو نے ایک درخواست پر دستخط کیے جس میں خان کے ساتھ ہونے والے سلوک اور جیل کی حالت پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا گیا۔\n\nدرخواست میں کہا گیا ’ہم میں سے بہت سے لوگ ان کے خلاف مقابلہ کر چکے ہیں، ان کے ساتھ میدان میں کھیلے ہیں یا ان کی آل راؤنڈ قابلیت، کرشمے اور مقابلہ بازی کی روح کے مداح رہے ہیں۔\n\n’ان کی صحت کے بارے میں حالیہ رپورٹس، خاص طور پر حراست میں ان کی بینائی میں خطرناک حد تک بگاڑ اور پچھلے ڈھائی سال میں جیل کی صورتحال نے ہمیں شدید تشویش میں مبتلا کیا ہے۔\n\n’بحیثیت کرکٹرز، جو کھیل میں فیئر پلے، عزت اور احترام جیسے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان جیسے قدوقامت کی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک ہونا چاہیے جو ایک سابق قومی رہنما اور عالمی سپورٹس آئیکن کے شایانِ شان ہو۔‘\n\nدرخواست پر سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل، ان کے بھائی این چیپل اور آسٹریلوی کھلاڑی ایلن بارڈر، سٹیو وا، بلینڈا کلارک اور کم ہیوز نے بھی دستخط کیے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن، ناصر حسین، مائیک بریئرلی اور ڈیوڈ گوور نے بھی دستخط کیے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ اور نیوزی لینڈ کے جان رائٹ بھی اس میں شامل ہیں۔\n\nکرکٹ کے ان عظیم کھلاڑیوں نے پاکستان حکومت سے ’احترام کے ساتھ‘ مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری اور مناسب طبی سہولت، باوقار سلوک اور قانونی عمل تک آزادانہ رسائی یقینی بنائی جائے۔\n\nدرخواست میں مزید کہا گیا ’ہمارا مشترکہ کرکٹ ماضی یاد دلاتا ہے کہ جب سٹمپس اکھاڑ دیے جاتے ہیں تو رقابت ختم ہو جاتی ہے اور احترام باقی رہ جاتا ہے۔ عمران خان نے اپنے پورے کیرئیر میں اسی روح کی نمائندگی کی۔‘\n\nعمران خان نے 1971 سے 1992 کے درمیان پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور 1992 میں پاکستان کو اس کی واحد ODI ورلڈ کپ فتح دلائی۔\n\nان کے بیٹے قاسم خان نے روئٹرز کو بتایا کہ فوری تشویش ان کے والد کی صحت ہے، لیکن اس کے علاوہ بھی کئی اہم مسائل ہیں جن میں ’ان کی آزادی، درست انسانی حقوق کے تقاضوں کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور یہ یقینی بنانا شامل ہے کہ انہیں منصفانہ ٹرائل کا حق ملے۔‘\n\nپاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو کہا کہ حکومت عمران خان کی صحت کے معاملے کو ’سیاسی رنگ‘ نہیں دینا چاہتی۔\n\nانہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر سفارش کریں تو حکام عمران کو ’دو ہفتوں کے لیے بھی‘ سو فیصد ہسپتال میں داخل کر دیں گے۔\n\nانہوں نے پوچھا ’لیکن اگر ڈاکٹر ہی سفارش نہ کریں تو ہم انہیں کیسے داخل کر سکتے ہیں؟‘\n\nوزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق حکومت نے عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کیں اور اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں بھی علاج سہولت فراہم کی گئی۔\n\n’طبی ماہرین نے بھی دیکھا ہے۔ ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو باضابطہ بریفنگ دی گئی ہے۔‘\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nعمران خان\n\nسنیل گواسکر\n\nانڈیا\n\nکرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو فوری اور مناسب طبی سہولت، باوقار سلوک اور قانونی عمل تک آزادانہ رسائی یقینی بنائی جائے۔\n\nروئٹرز\n\nمنگل, فروری 17, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان اور انڈیا کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر اور عمران خان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل تصویر بنواتے ہوئے، 19 مارچ 2016 (پرکاش سنگھ / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے: عطا تارڑ\n\nشوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی عمران خان کے معائنے کی درخواست\n\nعمران خان کا علاج اسلام آباد میں ممکن: شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز\n\nپی ٹی آئی نے عمران خان کی آنکھوں کا ’تفصیلی چیک اپ‘ مسترد کر دیا\n\nSEO Title:\n\nگواسکر سمیت کئی کرکٹ لیجنڈز کی حکومت پاکستان سے عمران خان کے لیے اپیل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "گواسکر سمیت کئی کرکٹ لیجنڈز کی حکومت پاکستان سے عمران خان کے لیے اپیل"
}