{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiet5v6n75f75bfafbfklvuqnc47tvib5l4uy2il65pydttad2krua",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mf2mvns6j2g2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibxa63rptvb62rsgmkwd6ykjs4uyorjlohgsvcxqz6ufpdw6r3mam"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 88046
  },
  "path": "/node/184679",
  "publishedAt": "2026-02-17T12:43:39.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان کرکٹ",
    "بابر اعظم",
    "شاہین آفریدی",
    "ٹی 20 ورلڈ کپ",
    "اے ایف پی",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سپنر عثمان طارق نے منگل کو اعتماد ظاہر کیا ہے کہ انڈیا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے باوجود پاکستان اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔**\n\nانڈیا کی 61 رنز کی یک طرفہ جیت کا مطلب ہے کہ پاکستان کو سپر ایٹ میں جگہ بنانے کے لیے بدھ کو کولمبو میں نمیبیا کو ہر حال میں شکست دینا ہو گی۔\n\nاگر پاکستان یہ میچ ہار جاتا ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا کیونکہ گروپ اے میں وہ نیٹ رن ریٹ پر امریکہ سے پیچھے تیسرے نمبر پر ہے۔\n\nاس صورت میں نیدرلینڈز کے لیے بھی کوالیفائی کرنے کا ایک معمولی امکان باقی رہے گا، لیکن انہیں بدھ کو احمد آباد میں شریک میزبان انڈیا کے خلاف ایک بڑی جیت کی ضرورت ہو گی۔\n\nطارق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ٹیم کو اٹھانا تب ہی مشکل ہوتا ہے جب آپ پچھلے میچ میں کی گئی غلطیوں پر کام نہ کریں۔\n\n’ہم نے اپنی غلطیوں پر کام کیا ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ یہ مشکل کام ہو گا۔ہمارا عزم ہے کہ وہی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائیں۔‘\n\nانڈیا سے ہار کے بعد پاکستان کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ طارق کہتے ہیں ’ہم شائقین کی مایوسی محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ یہ میچ پوری قوم دیکھتی ہے۔\n\n’لہٰذا ہم ان کا درد سمجھتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ جب ہم اگلی بار ان سے (انڈیا کو) کھیلیں گے تو بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nعثمان نے اس بات کی تردید کی کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو انڈیا کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد نمیبیا کے خلاف میچ سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔\n\nانہوں نے کہا ’بابر اور شاہین نے پاکستان کے لیے بہت سے میچ جتوائے، اس لیے اگر وہ ایک میچ میں اچھا نہ کھیل سکے تو ہمیں انہیں جج نہیں کرنا چاہیے۔‘\n\nپاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نمیبیا کا صرف ایک بار سامنا کیا ہے۔\n\nطارق نے کہا ’ہم جس کے خلاف بھی کھیلیں، ہمیں انہیں شکست دینے کا اعتماد ہے اور ہمارا ہدف فائنل کھیلنا اور کپ جیتنا ہے، جس کے لیے ہم پوری کوشش کریں گے۔‘\n\nنمیبیا اپنے گروپ کے تینوں میچ ہار چکا ہے۔\n\nپاکستان کرکٹ\n\nبابر اعظم\n\nشاہین آفریدی\n\nٹی 20 ورلڈ کپ\n\nسپنر عثمان طارق پراعتماد ہیں کہ پاکستان نمیبیا کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔\n\nاے ایف پی\n\nمنگل, فروری 17, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p>14 ستمبر، 2023 کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کولمبو میں ایشیا کپ کے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے خلاف ایکشن میں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\njw id:\n\nxGa8Pxp4\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nورلڈ کپ ٹی 20 میں انڈیا کی پاکستان کے خلاف آٹھویں فتح\n\nورلڈکپ: متنازع بولنگ ایکشن والے عثمان کوئی کرشمہ دکھا سکیں گے؟\n\nگلیڈی ایٹرز کا دیس اٹلی جہاں کرکٹ فٹ بال کی جگہ لے رہی ہے\n\nکرکٹ کی معاشیات: جب ایک میچ نے عالمی کرکٹ کو بحران سے بچا لیا\n\nSEO Title:\n\nنمیبیا کے خلاف بابر، شاہین کو ڈراپ کرنے کی خبریں غلط: عثمان طارق\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "نمیبیا کے خلاف بابر، شاہین کو ڈراپ کرنے کی خبریں غلط: عثمان طارق"
}