{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiankhehz2hna5gftyfh3jd2s7pisg2ekbm73npb5zrokdxd4ysjwq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mf27fs4de6a2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibou2zozzlr5wnvcr7zbdvmg44bxyootxsqvplqtrzh7chs4ms4hq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 96898
},
"path": "/node/184675",
"publishedAt": "2026-02-17T09:00:58.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پشاور ہائی کورٹ",
"خیبر پختونخوا",
"پشاور",
"کے پی",
"اظہار اللہ",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صوبے میں سڑکوں کی بندش کے حوالے سے منگل کو کیس کی سماعت کے دوران آئی جی کو سڑکیں کھولنے اور عمل درآمد کی رپورٹ بدھ کو عدالت میں جمع کرنی کی ہدایت کردی۔**\n\nوکیل طارق افغان اور یوسف علی نامی شہری نے پشاور ہائی کورٹ میں پیر کو درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سڑکوں کی بندش سے لوگوں مشکلات کا سامنا ہے۔\n\nپی ٹی آئی نے عمران خان کو حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر بہتر علاج معالجہ نہ ملنے کی وجہ سے گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور موٹروے سمیت جی ٹی روڈ کو بعض مقامات پر بند کیا ہوا ہے۔\n\nآج بروز منگل بھی موٹروے کو بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں جی ٹی روڈ کا استعمال کر رہی ہیں جبکہ اسلام آباد اور پشاور کے درمیان موٹروے کا رابطہ منقطع ہے۔\n\nدرخواست میں کہا گیا کہ مظاہرین نے موٹروے انبار انٹرچینج اور اٹک پل کے قریب روڈ کو بند کیا ہوا ہے اور عوام کو شدید مشکلات جس پر عدالت نے آج ہی صوبائی پولیس سربراہ(آئی جی) اور چیف سیکریٹری کو طلب کیا تھا۔\n\nعدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ اب تک سڑکوں کی بندش کی وجہ سے کس کے خلاف کارروائی ہوئی؟ صوبے کے لوگوں کو مشکلات ہیں۔\n\nحکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا آپ(عدالت) نے کیس سے قبل ہمیں ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے نمائندے نہیں ہیں۔\n\nعدالت نے کہا ہم نے آپ کو کسی جماعت کا نمائندہ نہیں کہا ہے اور اس کے بعد وقفہ دے کر آئی جی اور چیف سیکریٹری کو طلب کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآئی جی اور چیف سیکریٹری کے طلبی کے دوران جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ حکومتی پارٹی احتجاج کر کے صوبے کی عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرتی تو پھر ایسا ہوتا ہے جس پر آئی جی نے بتایا کہ دو دن کا وقت دیں تو سب ٹھیک کردیں گے۔\n\nعدالت نے کہا کہ دو دن نہیں آج سے شروع کریں اور کسی کو سڑک بند کرنے کی اجازت نہ دیں کیوں کہ پورا پاکستان کھلا ہے اور خیبر پختونخوا بند ہے۔\n\nجسٹس اعجاز انور نے کہا کہ موٹروے کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے اور آج ہی سڑکوں کو کھولا جائے اور کل تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔\n\nپشاور ہائی کورٹ\n\nخیبر پختونخوا\n\nپشاور\n\nکے پی\n\nپشاور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ حکومتی پارٹی احتجاج کر کے صوبے کی عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔\n\nاظہار اللہ\n\nمنگل, فروری 17, 2026 - 14:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">20 اپریل 2021 کو پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کا بیرونی منظر۔ پی ٹی ایم کے جرگے کے خلاف ضلع خیبر کے رہائشی خاطراللہ نے درخواست دائر کی ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ٹی ایم کو جرگہ کرنے دیں، دیکھیں گے کیا کرتے ہیں: پشاور ہائی کورٹ\n\nجوا کمپنیاں پی ایس ایل کو سپانسر نہیں کریں گی: پشاور ہائی کورٹ\n\nپشاور ہائی کورٹ میں خواتین کے لیے علیحدہ سہولیات کیا ہیں؟\n\nمسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی قائم مقام چیف جسٹس مقرر\n\nSEO Title:\n\nپورا ملک کھلا اور خیبرپختونخوا بند ہے، پولیس سڑکیں کھلوائے: پشاور ہائی کورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پورا ملک کھلا اور خیبرپختونخوا بند ہے، پولیس سڑکیں کھلوائے: پشاور ہائی کورٹ"
}