{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihxgdrohlrei7yy4gyhhejricnmyznrg2tctarpwn3y6kvgdqbqa4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mezelsdfp2k2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidtmnrqe4qd7kopinzaprmzrixyqbkno5zbpk7gemtwhtmkfv67ju"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77261
},
"path": "/node/184657",
"publishedAt": "2026-02-16T10:37:53.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"متحدہ عرب امارات",
"فیلڈ مارشل عاصم منیر",
"تعلقات",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابو ظبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون بن زاید ال نهيان سے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔**\n\nپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو کی، خصوصاً اقتصادی اشتراک، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔\n\nملاقات کے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔\n\nبیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے دہائیوں سے پاکستان کی معیشت اور سکیورٹی کے لیے جاری سرمایہ کاری اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اماراتی قیادت نے پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی اور استحکام پاکستان کی اپنی سکیورٹی سے جڑا ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اور دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے۔\n\nانہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ کوششوں کے ذریعے باہمی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دیں گے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ مل سکے۔\n\nفیلڈ مارشل کا یہ دورہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے گذشتہ ماہ ابوظبی میں ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔\n\nپاکستان\n\nمتحدہ عرب امارات\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nتعلقات\n\nملاقات کے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 16, 2026 - 15:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ابو ظبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون بن زاید ال نهيان سے ملاقات (آئی ایس پی آر)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان، متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق\n\nصدر زرداری کا یو اے ای کا دورہ، تعلقات کے مکمل سپیکٹرم کا جائزہ لیا جائے گا\n\nپاکستان، یو اے ای ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ پر معاہدہ کریں گے: وزارت داخلہ\n\nیو اے ای کی پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی\n\nSEO Title:\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کی یو اے ای کے نائب حکمران سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر گفتگو\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یو اے ای کے نائب حکمران سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر گفتگو"
}