{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiconekz6ed2n3k7h4ygzceszkryrbaenxlhu5zjdckt45wbzpt5re",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mezel3sfxbv2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihynhyf5os7cbudo6wnb62vro5rxpvhxuvlt645pvdnjhzk3pmqge"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 70110
  },
  "path": "/node/184663",
  "publishedAt": "2026-02-16T12:42:43.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کرکٹ",
    "آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
    "افغانستان کرکٹ ٹیم",
    "راشد خان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان پیر کو ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔**\n\nانہوں نے یہ تاریخی سنگ میل آج دہلی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف حاصل کیا۔\n\nراشد خان میچ میں 699 وکٹوں کے ساتھ میدان میں اترے تھے اور اپنی 700ویں وکٹ متحدہ عرب امارات کے بلے باز محمد عرفان کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔\n\nیو اے ای کی اننگز کے 16ویں اوور میں عرفان ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں مکمل طور پر شاٹ مس کر گئے اور ہٹ وکٹ ہو گئے، جو راشد خان کی اس میچ میں آخری وکٹ ثابت ہوئی۔\n\nراشد خان کی 700 وکٹوں کے ساتھ افغانستان نے متحدہ عرب امارت کے خلاف یہ میچ بھی اپنے نام کیا تاہم ان کی ٹیم جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔\n\n30 اگست 2022، کو افغانستان کے کرکٹر راشد خان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے (سرجیت یادیو / اے ایف پی)\n\n\n\n\nافغان کپتان کو اس سنگ میل کے لیے کچھ انتظار بھی کرنا پڑا۔\n\n2023 میں کمر کی سرجری کے بعد اگرچہ راشد خان کی کارکردگی کچھ عرصہ معمول سے کم رہی، تاہم حالیہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے تین میچوں میں 12 اوورز میں صرف 51 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے راشد خان پہلے ہی دیگر بولرز سے واضح برتری رکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ موجودہ کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز ہی کے سنیل نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔\n\nجنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے پیر کو بغیر میچ کھیلے ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا کیونکہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر گروپ مرحلے کی صورت حال واضح کر دی۔\n\nنئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ناقابل شکست 40 رنز بنا کر ٹیم کو پانچ وکٹوں سے کامیابی دلائی۔ امارات نے 160 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں افغانستان نے ہدف چار گیندیں پہلے حاصل کر لیا۔\n\nاس نتیجے کے بعد جنوبی افریقہ سپر ایٹ میں جگہ بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور میزبان انڈیا کرکٹ ٹیم اپنے اپنے گروپس سے اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔\n\nکرکٹ\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nافغانستان کرکٹ ٹیم\n\nراشد خان\n\nافغان کپتان نے یہ تاریخی سنگ میل آج دہلی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف حاصل کیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 16, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p>افغانستان کے کپتان راشد خان 16 فروری 2026 کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف وکٹ لینے کے بعد چشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nراشد خان ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے\n\nکرکٹر راشد خان کی افغان خواتین کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کی اپیل\n\nنام چھوٹا درشن بڑے: ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں کا ’بڑا‘ وار\n\nورلڈ کپ ٹی 20 میں انڈیا کی پاکستان کے خلاف آٹھویں فتح\n\nSEO Title:\n\nورلڈ کپ 2026: راشد خان کی ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ورلڈ کپ 2026: راشد خان کی ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں"
}