{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieuqspprlj53lx5sbcgmvk4qp6ypnjoix3irpndcssdwfseu5wz5i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mezekwq5exf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihypokj4xezql7zd72yqpy7a5fwx4nbdjhsh3g453qmo4mna3eeme"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 57781
},
"path": "/node/184664",
"publishedAt": "2026-02-16T13:49:16.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/kFOfgVkGTx",
"February 16, 2026",
"عمران خان",
"پاکستان تحریک انصاف",
"معالج",
"شوکت خانم ہسپتال",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"سیاست",
"news",
"@PTIofficial"
],
"textContent": "**بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج اور بینائی سے متعلق سامنے آنے والی تازہ طبی رپورٹس میں بہتری کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ شوکت خانم میں ان کے ذاتی معالجین نے حکام سے براہ راست معائنے اور علاج کے عمل میں شامل کیے جانے کی درخواست کر دی ہے۔**\n\nعمران خان کے طویل عرصے سے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کے ان ماہر امراض چشم سے تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو کی جو سابق وزیر اعظم کا علاج کر رہے ہیں۔ اس گفتگو میں لاہور کے ریٹینا سپیشلسٹ ڈاکٹر خرم اعظم مرزا بھی شریک ہوئے۔\n\nڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق تقریباً 40 منٹ جاری رہنے والی گفتگو میں ڈاکٹرز نے عمران خان کی بیماری کی تشخیص، علامات، اب تک کیے گئے علاج اور آئندہ کے طبی منصوبے سے آگاہ کیا۔ ان کے بقول تازہ معائنے میں عمران خان کی آنکھ کی حالت اور بینائی میں نمایاں بہتری رپورٹ ہوئی ہے تاہم چونکہ انہوں نے خود مریض کا معائنہ نہیں کیا، اس لیے وہ اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔\n\nانہوں نے حکام سے اپیل کی کہ انہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان اور خاندان کی جانب سے نامزد دیگر معالجین کو عمران خان کے معائنے اور علاج میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، جبکہ مزید ٹیسٹ اور علاج اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں کرانے کی بھی سفارش کی۔\n\n> ڈاکٹر عاصم یوسف کا تازہ بیان، جو انہوں نے عمران خان کے موجودہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ کانفرنس کال کرنے اور ان ڈاکٹروں کے حالیہ چیک اپ وزٹ کے بعد جاری کیا ہے۔\n>\n> “اسلام آباد کے ڈاکٹرز نے تفصیل سے بتایا کہ وہ کب سے خان صاحب کو دیکھ رہے ہیں، کون کون سے ٹیسٹ کیے گئے، کیا تشخیص… pic.twitter.com/kFOfgVkGTx\n>\n> — PTI (@PTIofficial) February 16, 2026\n\nدوسری جانب بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بریفنگ دی۔\n\nرپورٹ کے مطابق ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 15 فروری 2026 کو آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔\n\nمیڈیکل رپورٹ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی 6/9 ریکارڈ کی گئی، جو عینک کے استعمال سے بہتر ہو کر بالترتیب 6/9 پارشل اور 6/6 ہو گئی۔\n\nدائیں آنکھ میں خون کی روانی متاثر ہونے اور پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے، تاہم سوجن میں واضح کمی آئی اور موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 تک آ گئی، جسے بہتری کی علامت قرار دیا گیا۔\n\nمیڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے مخصوص آئی ڈراپس تجویز کیے جبکہ آئندہ اینٹی وی ای جی ایف علاج مکمل ہونے کے بعد مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا۔\n\nاس سے قبل عمران خان 24 جنوری کی رات اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں طبی طریقۂ علاج سے بھی گزر چکے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایک طبی رپورٹ میں ان کی بیماری کی تشخیص دائیں آنکھ کی سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن بتائی گئی تھی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ علاج کے باوجود دائیں آنکھ کی بینائی تقریباً 15 فیصد رہ گئی ہے اور انہیں بعض اوقات ذاتی معالجین تک رسائی بھی نہیں دی گئی۔\n\nادھر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بینائی سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تازہ معائنے کے مطابق تشویش کی کوئی بات نہیں۔\n\nان کے مطابق عینک کے استعمال سے ایک آنکھ کی بینائی تقریباً 70 فیصد جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی مکمل ٹھیک ہے۔\n\nعمران خان کے اہلِ خانہ اور تحریک انصاف مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں مکمل طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے جبکہ اپوزیشن اس مطالبے کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دے رہی ہے۔\n\nعمران خان\n\nپاکستان تحریک انصاف\n\nمعالج\n\nشوکت خانم ہسپتال\n\nبانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بینائی کے حوالے سے ذاتی معالجین کی جانب سے براہ راست معائنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 16, 2026 - 18:45\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان لاہور میں ایک جلسے کے دوران سٹیج پر بیٹھے ہیں (پی ٹی آئی فیس بک)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کا علاج اسلام آباد میں ممکن: شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز\n\nپی ٹی آئی نے عمران خان کی آنکھوں کا ’تفصیلی چیک اپ‘ مسترد کر دیا\n\nعمران خان کے لیے طبی بورڈ تشکیل بنانے کا فیصلہ: حکومت\n\nعمران خان کا ’طبی بنیادوں‘ پر رہائی کے لیے عدالت سے رجوع\n\nSEO Title:\n\nشوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی عمران خان کے معائنے کی درخواست\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی عمران خان کے معائنے کی درخواست"
}