{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidgfrbv2nlc462q26d5jfwbjhaftx5vy2nod5vqur2ewrqu64pmia",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mewng5q3zjh2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieood3cyqugk3nznv7cri6v5druuk4gwiihh4ydzozoc3r36wxozy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77014
},
"path": "/node/184634",
"publishedAt": "2026-02-15T06:45:42.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"فیلڈ مارشل",
"فیلڈ مارشل عاصم منیر",
"پاکستان فوج",
"آئی ایس پی آر",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی جن میں عالمی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔**\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا تاکہ 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کر سکیں۔\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق اس موقعے پر فیلڈ مارشل نے کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور انسداد دہشت گردی میں تعاون شامل ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجرمن حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے حصے کے طور پر، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرائنٹ، جرمنی کے وفاقی چانسلر کے مشیر برائے خارجہ و سکیورٹی پالیسی گنٹر ساؤٹر اور فیڈرل آرمڈ فورسز کے چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور سے ملاقاتیں کیں۔\n\nان ملاقاتوں میں عصر حاضر کے سکیورٹی مسائل، دوطرفہ دفاعی تعاون اور دوطرفہ و کثیرالجہتی بات چیت کے ذریعے عالمی امن اور سکیورٹی کے فروغ کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔\n\nاس کے علاوہ فیلڈ مارشل نے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف ایڈمرل ریناتو روڈریگز ڈی ایگیار فریئر کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی اور دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nجمہوریہ لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہائیکل نے بھی سی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر ہونے والی بات چیت میں عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی اشتراک کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nفیلڈ مارشل\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nپاکستان فوج\n\nآئی ایس پی آر\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ہونے والی فیلڈ مارشل کی ملاقاتوں میں دو طرفہ امور اور عالمی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, فروری 15, 2026 - 11:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (بائیں) اوروفاقی جمہوریہ جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرائنٹ (دائیں) سے ملاقات کے موقعے پر لی گئی تصاویر (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان فوج کی توجہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر مرکوز: فیلڈ مارشل\n\nسعودی وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، عالمی امن پر گفتگو\n\nافواج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں: فیلڈ مارشل\n\nسعودی عرب کا پاکستانی فیلڈ مارشل کے لیے کنگ عبدالعزیز میڈل\n\nSEO Title:\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرمنی میں مارکو روبیو، دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستانی فیلڈ مارشل کی جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات"
}