{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreict7besl7nukcwxh3nrxoxbjx5l2ksxsikfe2f3a2ny4ba2vliily",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mewnfvy2qxl2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieozbkqxl2edoqneqjwyxyyk4gyby44qlfgg6ffe7rdiiutlhd52u"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 67144
},
"path": "/node/184637",
"publishedAt": "2026-02-15T11:19:04.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بنگلہ دیش",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**بنگلہ دیشی میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔**\n\nاخبار دی ڈیلی سٹار کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) اور عبوری انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب 17 فروری کو منعقد ہونے والی ہے۔\n\nاخبار کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے تصدیق کی کہ پاکستان اور چین سمیت جنوبی ایشیا اور دیگر ایشیائی ممالک کے 12 سے زائد سربراہان حکومت کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔\n\nطارق رحمٰن کی قیادت میں بی این پی نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، جو 2024 کی جین زی کی تحریک کے نتیجے میں 15 برس کے آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات تھے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحتمی نتائج کے مطابق بی این پی نے 209 نشستیں جیتیں، جو اتحادیوں کے ساتھ بڑھ کر 212 ہو گئیں۔\n\nاسی طرح بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی 68 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی اپوزیشن قوت بن کر سامنے آئی۔\n\nملک میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.44 فیصد رہا۔ پاکستان سمیت مختلف ملکوں نے ان انتخابی نتائج کو جمہوری پیش رفت کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔\n\nوزیر اعظم شہباز شریف نے طارق رحمٰن کو فون کرکے انہیں ’تاریخی اور بھرپور کامیابی‘ پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔\n\nصدر آصف علی زرداری نے بھی رحمٰن اور بنگلہ دیشی عوام کو پرامن اور کامیاب انتخابات پر مبارک باد دی، جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر آگے بڑھاتا رہے گا۔\n\nبنگلہ دیش\n\nشہباز شریف\n\nاخبار دی ڈیلی سٹار کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور عبوری انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری 17 فروری کو منعقد ہو گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, فروری 15, 2026 - 16:15\n\nMain image:\n\n> <p>وزیر اعظم شہباز شریف 24 اپریل، 2025 اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (وزیر اعظم آفس/ اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nطارق رحمٰن کے بنگلہ دیش کا نیا وزیراعظم بننے کی راہ ہموار\n\nبنگلہ دیش میں خونی تبدیلی کے بعد جمہوریت کی جیت\n\nبنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کامیاب: صدر زرداری، شہباز کی طارق رحمٰن کو مبارک باد\n\nبنگلہ دیش: انتخابات میں ’جنریشن زی کا کردار اہم‘\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی وزیر اعظم کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت: بنگلہ دیشی میڈیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستانی وزیر اعظم کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت: بنگلہ دیشی میڈیا"
}