{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreig5o2gg6jjy47azynuaiejffdp23n5kdifykrjdjxrnf66hchjvya",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mewnev2xia52"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiewcptjdjlcygg7aj4xlpokiiyie4bohl32lu77xzt7kknhcv5r5e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 88392
  },
  "path": "/node/184646",
  "publishedAt": "2026-02-15T14:52:50.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پی ٹی آئی",
    "عمران خان",
    "سپریم کورٹ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "سیاست",
    "news"
  ],
  "textContent": "**راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈٹ نے اتوار کو بتایا کہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ شروع ہو گیا ہے۔**\n\nانہوں نے کہا کہ مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ضروری طبی آلات اور ادویات کے ساتھ جیل میں موجود ہے، جہاں طبی بورڈ کی نگرانی میں عمران خان کی آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ جاری ہے۔\n\nسپرنٹنڈٹ کے مطابق معائنہ سخت حفاظتی انتظامات میں کیا جا رہا ہے اور توقع ہے ڈاکٹروں کی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کر لی جائے گی۔\n\nوفاقی حکومت نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے اور ان کی آنکھوں کے علاج کے لیے طبی بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔\n\nوزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو ترجیح دیتی ہے۔\n\nانہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ’قانون کے مطابق ہر قیدی کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔‘\n\nتاہم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی شعبہ تعلقات نے اتوار کو ایک بیان میں عمران خان کے طبی معائنے کے حوالے سے ’حکومت اور جیل انتظامیہ کے حالیہ طرز عمل‘ کو سختی سے مسترد کر دیا۔\n\nبیان کے مطابق ’حکومت کا یہ کہنا کہ پارٹی قیادت کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ معائنے کے وقت جیل آ جائے، دراصل بنیادی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔\n\n’یہ معاملہ کبھی بھی پارٹی قیادت کی موجودگی یا عدم موجودگی کا نہیں تھا۔ ایسے حساس اور نازک طبی معاملات میں فیصلہ کرنے کا آئینی، اخلاقی اور قانونی حق عمران خان کے خاندان کا بنتا ہے۔‘\n\nبیان کے مطابق ’اور خاندان اس وقت تک کوئی باخبر فیصلہ نہیں کر سکتا جب تک عمران خان کے ذاتی معالجین معائنے کے وقت موجود نہ ہوں۔\n\n’اس لیے پارٹی قیادت کو علامتی طور پر مدعو کرنے کی نہ کوئی اخلاقی منطق ہے اور نہ قانونی جواز۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی فیملی کا مطالبہ شروع دن سے بالکل واضح رہا ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر ان کے ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے اور اہل خانہ سے بلاتاخیر ملاقات کرائی جائے اور یہی مطالبہ آج بھی اپنی پوری شدت کے ساتھ برقرار ہے۔\n\n’اس کے باوجود حکومت اور جیل حکام نے اہل خانہ اور ذاتی ڈاکٹروں کو اعتماد میں لیے بغیر ان کی غیر موجودگی میں طبی معائنہ شروع کر دیا جو نہ صرف غیر شفاف ہے بلکہ حکومت کی نیت پر بھی سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔\n\n’ہم ایسے کسی بھی معائنے کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کی بنیاد پر بننے والی رپورٹ کو قابل قبول سمجھتے ہیں۔‘\n\nاس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایک وکیل نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک رپورٹ جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا کہ 73 سالہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی مرکزی رٹینا وین اوکلوژن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے اور متاثرہ آنکھ میں صرف 15 فیصد بصارت باقی رہ گئی ہے۔\n\nرپورٹ کے بعد اپوزیشن اتحاد نے، جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا اور عمران خان کو فوری طور پر اسلام آباد کے الشِفا ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔\n\nسابق وزیر اعظم کو اس دوران اپنے بیٹوں سے تقریباً 20 منٹ بات کرنے کی اجازت دی گئی، حالانکہ گذشتہ چند مہینوں میں ان کے خاندان اور قانونی ٹیم سے محدود رابطے پر پابندیاں عائد تھیں، جنہیں پی ٹی آئی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔\n\nعمران خان، جو اپریل 2022 میں پارلیمانی ووٹ کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹائے گئے تھے، اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔\n\nاپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیے جانے تک وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔\n\nپی ٹی آئی\n\nعمران خان\n\nسپریم کورٹ\n\nاڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈٹ کا کہنا ہے کہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کا معائنہ کر رہی ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کے مطابق اہل خانہ اور ذاتی ڈاکٹروں کے بغیر یہ طبی معائنہ حکومتی نیت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, فروری 15, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p>10 فروری، 2024 کو کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکن الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کے لیے طبی بورڈ تشکیل بنانے کا فیصلہ: حکومت\n\nعمران خان کا ’طبی بنیادوں‘ پر رہائی کے لیے عدالت سے رجوع\n\nعمران خان کی بینائی کا معاملہ: پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن دھرنے کا دوسرا روز\n\nعمران خان کی بینائی 15 فیصد رہ گئی: وکیل پی ٹی آئی\n\nSEO Title:\n\nپی ٹی آئی نے عمران خان کی آنکھوں کا ’تفصیلی چیک اپ‘ مسترد کر دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی ٹی آئی نے عمران خان کی آنکھوں کا ’تفصیلی چیک اپ‘ مسترد کر دیا"
}