{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicyc5l6z4jag6o46zbxv7yvntsyttj66xxew37djbqx44bzwnn7ua",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mewneqib5zl2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreid2riufuqus56fbtcprfp666ihw7qk4ewfs7sbcn52cvkrdkq64ra"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 51336
},
"path": "/node/184647",
"publishedAt": "2026-02-15T17:06:07.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"غزہ پر اسرائیلی حملہ",
"غزہ",
"اسرائیل",
"اے پی",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ ان کے نئے قائم کردہ بورڈ آف پیس کے اراکین نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے پانچ ارب ڈالر دینے کا عہد کیا ہے اور علاقے میں بین الاقوامی استحکام اور پولیس فورسز کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کریں گے۔**\n\nانہوں نے کہا یہ وعدے باضابطہ طور پر جمعرات کو واشنگٹن میں بورڈ کے اراکین کے پہلے اجلاس میں اعلان کیے جائیں گے۔\n\nٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان وعدوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے نتیجہ خیز بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا اور اس کا چیئرمین ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔‘\n\nانہوں نے تفصیل نہیں بتائی کہ کون سے رکن ممالک تعمیر نو کے لیے یہ وعدے کر رہے ہیں یا استحکام کی فورس کے لیے اہلکار فراہم کریں گے۔\n\nمگر انڈونیشیا کی فوج نے اتوار کو کہا کہ اس کے آٹھ ہزار تک فوجی جون کے آخر تک انسانی ہمدردی اور امن مشن کے حصے کے طور پر غزہ میں ممکنہ تعیناتی کے لیے تیار ہوں گے۔\n\nیہ رپبلکن صدر کو ملنے والا پہلا واضح عہد ہے۔ غزہ کی تعمیر نو ایک بہت بڑا کام ہوگا۔\n\nاقوام متحدہ، عالمی بینک اور یورپی یونین کا اندازہ ہے کہ غزہ کی تعمیر نو پر 70 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ دو برس سے زیادہ کی اسرائیلی بمباری سے غزہ پٹی کا بہت کم حصہ محفوظ بچا ہے۔\n\nفائر بندی کے معاہدے میں ایک مسلح بین الاقوامی استحکام فورس شامل ہے۔ تاہم اب تک بہت کم ممالک نے اس مجوزہ فورس میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔\n\n10 اکتوبر کے امریکی ثالثی سے ہونے والے فائر بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج اب بھی وقفے وقفے سے فضائی حملے کرتی رہتی ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ واضح نہیں کہ بورڈ آف پیس کے 20 سے زیادہ اراکین میں سے کتنے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔\n\nاسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے، جو پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملے تھے، شرکت کرنے کی توقع نہیں۔\n\nٹرمپ کا نیا بورڈ بظاہر ایک وسیع مینڈیٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے جو عالمی بحرانوں کے حل کی کوشش کرے گا۔\n\nایسا لگتا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کو بائی پاس کرنے کی ایک نئی امریکی کوشش ہے کیونکہ ٹرمپ دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم عالمی نظام کو دوبارہ ترتیب دینا چاہتے ہیں۔\n\nامریکہ کے بہت سے بڑے یورپی اور دیگر اتحادی اس میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ یہ سلامتی کونسل کا مقابل بن سکتا ہے۔\n\nٹرمپ نے یہ بھی تصدیق کی کہ جمعرات کا اجلاس یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہو گا، جسے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے دسمبر میں اعلان کرتے ہوئے برقرار رکھا کہ اس کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس رکھا جا رہا ہے۔\n\nیہ عمارت اس وقت قانونی کارروائی کا سامنا کر رہی ہے جو تھنک ٹینک کے سابق ملازمین اور انتظامیہ کے عہدے داروں نے دائر کی ہے۔\n\nانہوں نے الزام لگایا ہے کہ رپبلکن انتظامیہ نے پچھلے سال اس عمارت پر قبضہ کر کے تقریباً تمام عملے کو برطرف کر دیا تھا۔\n\nغزہ پر اسرائیلی حملہ\n\nغزہ\n\nاسرائیل\n\nامریکی صدرکے مطابق ان وعدوں کا باضابطہ اعلان جمعرات کو واشنگٹن میں بورڈ اراکین کے پہلے اجلاس میں ہو گا۔\n\nاے پی\n\nاتوار, فروری 15, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ 13 فروری, 2026 کو وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nغزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 11 فلسطینی قتل\n\nپاکستان، سعودی عرب سمیت آٹھ ممالک کا غزہ میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت\n\nاسرائیلی وزیراعظم نے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت اختیار کر لی\n\nپاکستان کا اسرائیل پر عسکری پراکسیز کی حمایت کا الزام\n\nSEO Title:\n\nبورڈ آف پیس کے اراکین کا غزہ کے لیے پانچ ارب ڈالر دینے کا عہد: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "بورڈ آف پیس کے اراکین کا غزہ کے لیے پانچ ارب ڈالر دینے کا عہد: ٹرمپ"
}