{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreif7ti6zhbgjjxvtm7q425rznq6vzsplxy6opw5b7hlx22qxw5kxty",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3metwa3hnyf22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidtahtbj5jhxw3hfv77gtbeciu4wb5dt5r2u6b4gjl4yxwmyqwoyy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 52367
  },
  "path": "/node/184618",
  "publishedAt": "2026-02-14T05:30:57.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "امریکہ",
    "واشنگٹن",
    "ایران",
    "روئٹرز",
    "دنیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ’بہترین عمل‘ ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی مشرق وسطیٰ میں ’زبردست طاقت‘ موجود ہو گی کیوں کہ پینٹاگون نے خطے میں دوسرا طیارہ بردار جہاز بھیج دیا ہے۔**\n\nٹرمپ کے فوجی اقدامات اور سخت بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور تہران طویل عرصے سے جاری جوہری تنازعے پر سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔\n\nمعاملے سے آگاہ ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کو جنیوا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے، جس میں عمان کے نمائندے ثالث کا کردار ادا کریں گے۔ ذریعے نے بتایا کہ وٹکوف اور کشنر منگل جنیوا میں روس اور یوکرین کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے جو یوکرین میں جنگ ختم کروانے کی امریکی کوشش کا حصہ ہے۔\n\nجب ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ یہ سب سے بہترین عمل ہو گا، جو ہو سکتا ہے۔‘ انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ وہ کس کو ایران کا کنٹرول سنبھالتے دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ’لوگ موجود ہیں۔‘\n\nنارتھ کیرولائنا کے فورٹ بریگ میں ایک فوجی تقریب کے بعد ٹرمپ نے کہا: ’47 سال سے، وہ باتیں کر رہے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں۔\n\n’اس دوران، ان کی باتوں کے دوران ہم نے بہت سی جانیں گنوائی ہیں۔ ٹانگیں اڑ گئیں، بازو اڑ گئے، چہرے اڑ گئے۔ یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔‘\n\nواشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ملک کے بیلسٹک میزائل، خطے بھر میں مسلح گروہوں کی حمایت اور ایرانی عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کا معاملہ بھی شامل ہو۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اس نے اس مسئلے کو میزائلوں سے جوڑنے کو مسترد کر دیا ہے۔\n\nٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر حملے کیے جائیں گے، جب کہ تہران نے جوابی کارروائی کا عہد کیا ہے، جس سے وسیع جنگ کے خدشات کو ہوا ملی ہے کیوں کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں فوجیں جمع کر رہا ہے۔ امریکہ نے گذشتہ سال حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔\n\nجب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ جوہری مقامات پر نشانہ بنانے کے لیے کیا بچا ہے؟ تو ٹرمپ نے کہا ’دھول۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو یہ مشن کا سب سے معمولی حصہ ہو گا، لیکن ہم شاید جو کچھ بھی بچا ہے اسے بھی دیکھ لیں گے۔‘\n\n**طویل عرصے کے لیے تعیناتی**\n\nامریکی حکام نے فوجی اثاثوں کی نقل و حرکت کے پیچیدہ عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ بردار جہاز ’جیرالڈ آر فورڈ‘، طیارہ بردار جہاز ’ابراہم لنکن‘ کے ساتھ شامل ہو جائے گا، اس کے علاوہ کئی گائیڈڈ میزائل تباہ کرنے والے جہاز، لڑاکا طیارے اور نگرانی کرنے والے طیارے بھی شامل ہیں، جو حالیہ ہفتوں میں مشرق وسطیٰ منتقل کیے گئے ہیں۔\n\nجیرالڈ آر فورڈ، جو امریکہ کا جدید ترین اور دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز ہے، اپنے ہمراہی جہازوں کے ساتھ کیریبین میں موجود رہا ہے اور اس نے رواں سال کے اوائل میں وینزویلا میں آپریشنز میں حصہ لیا تھا۔\n\nجمعے کو اس سے قبل جب پوچھا گیا کہ دوسرا طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ کیوں جا رہا ہے؟ تو ٹرمپ نے کہا: ’اگر ہم کوئی معاہدہ نہیں کرتے، تو ہمیں اس کی ضرورت ہو گی۔ اگر ہمیں اس کی ضرورت پڑی، تو ہمارے پاس یہ تیار ہو گا۔‘\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nواشنگٹن\n\nایران\n\nامریکی صدر نے کہا کہ جلد ہی مشرق وسطیٰ میں ’زبردست طاقت‘ موجود ہو گی کیوں کہ پینٹاگون نے خطے میں دوسرا طیارہ بردار جہاز بھیج دیا ہے۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, فروری 14, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 فروری 2026 کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nPrdLjulM\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ نے پاکستان انڈیا لڑائی میں تباہ طیاروں کی تعداد 10 کر دی\n\nایران کے ساتھ ’بہت اچھی بات چیت‘ ہوئی: ٹرمپ\n\nایران سے مذاکرات کی ناکامی پر ٹرمپ کے پاس دیگر آپشنز ہیں: امریکہ\n\nایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پرامید ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nایران میں حکومت کی تبدیلی ’بہترین عمل‘ ہوسکتا ہے: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران میں حکومت کی تبدیلی ’بہترین عمل‘ ہوسکتا ہے: صدر ٹرمپ"
}