{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiek7yxbrajrpimy7p6uvzmjbqi4zvgihsmsogi4afqjpdvkrbh54e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3metw7ivu4vz2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihytryczzuezrwel73duk4piezfjxzhtko6amrxcvf3a7x6xupcfe"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 889410
  },
  "path": "/node/184624",
  "publishedAt": "2026-02-14T11:36:37.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کرکٹ",
    "آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
    "پاکستان بمقابلہ انڈیا",
    "سلمان آغا",
    "روئٹرز",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو امید ہے کہ اتوار کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ مقابلہ کھیل کے مثبت جذبے کے تحت کھیلا جائے گا تاہم وہ اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکے کہ آیا میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی مصافحہ ہوگا یا نہیں۔**\n\nدونوں ٹیمیں گذشتہ سال ایشیا کپ کے فائنل کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آئیں گی۔ یہ مقابلہ ایسے وقت میں ہوا تھا جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی تقریباً مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔\n\nیہ مقابلہ اس متنازع صورت حال کے بعد ہو رہا ہے جب پاکستان نے بنگلہ دیش کو سکیورٹی خدشات کے باعث انڈیا میں کھیلنے سے انکار پر ٹورنامنٹ سے نکالنے کے فیصلے پر میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی تھی تاہم بعد میں آئی سی سی کی جانب سے یقین دہانیوں کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔\n\nکولمبو میں ہفتے کو پری میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا: ’مجھے امید ہے کہ یہ میچ اسی سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ کھیلا جائے گا جس روایت کے ساتھ ہمیشہ سے کھیلا جاتا رہا ہے۔‘\n\nانڈیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کو تین مرتبہ شکست دی تھی، جن میں 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا گیا فائنل بھی شامل تھا، تاہم دونوں ٹیموں نے میچ سے پہلے اور بعد میں مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا۔\n\nسلمان علی آغا نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوان میں کہا: ’کل معلوم ہو جائے گا کہ ایسا ہوتا ہے یا نہیں۔‘\n\nپاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی نے کرکٹ کے سب سے منافع بخش مقابلوں میں سے ایک کو خطرے میں ڈال دیا تھا، جس کے باعث براڈکاسٹرز کو اشتہاری آمدن میں کروڑوں ڈالر کے ممکنہ نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔\n\nانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متعدد مذاکرات کے بعد ایک سمجھوتہ کرایا تاکہ میچ شیڈول کے مطابق منعقد ہو سکے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسلمان آغا نے اس حوالے سے کہا: ’انڈیا اور پاکستان کا میچ ہمیشہ بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے، کل کا مقابلہ بھی اس سے مختلف نہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی ٹیم ہر ممکن صورت حال کے لیے تیار تھی، چاہے یہ میچ ہوتا یا نہ ہوتا۔‘\n\nسلمان آغا کے مطابق کپتانوں پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’جب آپ اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں اور اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں تو یہ اضافی ذمہ داری ہوتی ہے۔ آپ اس ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔ دباؤ ضرور ہوتا ہے، لیکن اس سے نمٹنے کا طریقہ تلاش کرنا پڑتا ہے۔‘\n\nاتوار کو بارش کے امکان کے حوالے سے سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لیے تیار ہے۔\n\nانہوں نے کہا: ’ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے، لیکن اگر میچ مختصر ہوا تو ہم اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے۔‘\n\nٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو، دو میچ جیت چکی ہیں۔\n\nکرکٹ\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nپاکستان بمقابلہ انڈیا\n\nسلمان آغا\n\nدونوں ٹیمیں گذشتہ سال ایشیا کپ کے فائنل کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آئیں گی۔ یہ مقابلہ ایسے وقت میں ہوا تھا جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی تقریباً مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, فروری 14, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>سلمان علی آغا 14 فروری، 2026 کو کولمبو میں پری میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے (سکرین گریب/آئی سی سی یوٹیوب)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی انڈیا کے ساتھ میچ کھیلنے پر کب کیا ہوا؟\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا دیا\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی\n\nSEO Title:\n\nپاکستان انڈیا مقابلے میں مصافحہ ہو گا یا نہیں، کل پتہ چل جائے گا: سلمان آغا\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان انڈیا مقابلے میں مصافحہ ہو گا یا نہیں، کل پتہ چل جائے گا: سلمان آغا"
}