{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigrk4fewvmiaajgae4fi5snvydchj7xefq3w3obtydqdjxr45gimy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3meqrlpezjzg2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibpylsuy3s3gunnisga56z53vxbzyf6g6cn4zxhwmhol4ilcdgghe"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 153690
},
"path": "/node/184610",
"publishedAt": "2026-02-13T12:55:57.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/c5CmCiSBJo",
"February 12, 2026",
"پاکستان.",
"سیاست",
"اپوزیشن جماعتیں",
"احتجاج",
"قرۃ العین شیرازی",
"سیاست",
"news",
"@TTAP_OFFICIAL"
],
"textContent": "**اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ خراب صحت اور ان کی ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف آج (جمعے کو) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے باہر دھرنا دے دیا۔**\n\nاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے احتجاج کا اعلان جمعرات کو سپریم کورٹ کے سامنے ایک رپورٹ کے پیش ہونے کے چند گھنٹے بعد کیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ جانے کا ذکر ہے۔\n\n> تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کا باقاعدہ مطالبہ کردیا\n>\n> ہم کل پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر ( ڈی چوک ) دھرنا دے دیں گے اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل نہیں کردیا جاتا اور وہاں ان کا ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی… pic.twitter.com/c5CmCiSBJo\n>\n> — Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) February 12, 2026\n\nسپریم کورٹ میں مذکورہ رپورٹ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے پیش کی، جنہیں عدالت عظمیٰ نے فرینڈ آف دا کورٹ مقرر کرتے ہوئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے اور وہاں ان کی صورت حال پر تفصیلات اکٹھا کرنے کی ذمہ داری لگائی تھی۔\n\nسلمان صفدر، جو بدھ کو تقریباً تین گھنٹے اڈیالہ جیل میں رہے اور حکام کے علاوہ عمران خان سے بھی ملے، نے اپنی رپورٹ پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے بتایا کہ ’ان کی دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے۔‘\n\nرپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 16 فروری سے قبل عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کی غرض سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور ان (عمران خان) کی ان کے بیرون ملک مقیم بیٹوں سے بات کروانے کا حکم جاری کیا۔\n\nپاکستان.\n\nسیاست\n\nاپوزیشن جماعتیں\n\nاحتجاج\n\nتحریک تحفظ آئین پاکستان نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ خراب صحت کے خلاف اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعہ, فروری 13, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p>اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمان نے 18 جولائی 2024 کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں (اے ایف پی/فائل)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کی بینائی 15 فیصد رہ گئی: وکیل پی ٹی آئی\n\nتحریک انصاف کا آج ملک گیر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان\n\nعمران خان کی بینائی کا معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا\n\nانتشار پھیلایا تو 26 نومبر سے زیادہ سخت ایکشن ہوگا: وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو تنبیہ\n\nSEO Title:\n\nعمران خان کی بینائی کا معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "عمران خان کی بینائی کا معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا"
}