{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiasir22pve5bko6mzrh6yq4exxydx7bcywjhnrzhywegq4saugxfu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mepj3u6uuzf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibm4ksxzpxdysuekskcv6oxddvuxry3rdm4fyb6glalfnpdswp6uy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 72657
},
"path": "/node/184600",
"publishedAt": "2026-02-13T02:44:47.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/c5CmCiSBJo",
"February 12, 2026",
"February 12, 2026",
"pic.twitter.com/yVxPCwvbw9",
"February 12, 2026",
"عمران خان",
"پی ٹی آئی",
"اڈیالہ جیل",
"وکیل",
"صحت",
"دھرنا",
"احتجاج",
"سپریم کورٹ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"سیاست",
"news",
"@TTAP_OFFICIAL",
"@MKAchakzaiPKMAP",
"@PTIofficial"
],
"textContent": "**اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ خراب حالات اور ان کی ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف آج (جمعے کو) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے باہر دھرنا دے گی۔**\n\nیہ پیش رفت جمعرات کو سپریم کورٹ کے سامنے ایک رپورٹ کے پیش ہونے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ جانے کا ذکر ہے۔\n\nسپریم کورٹ میں مذکورہ رپورٹ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے پیش کی، جنہیں عدالت عظمیٰ نے فرینڈ آف دا کورٹ مقرر کرتے ہوئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے اور وہاں ان کی صورت حال پر تفصیلات اکٹھا کرنے کی ذمہ داری لگائی تھی۔\n\nسلمان صفدر، جو بدھ کو تقریباً تین گھنٹے اڈیالہ جیل میں رہے اور حکام کے علاوہ عمران خان سے بھی ملے، نے اپنی رپورٹ پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے بتایا کہ ’ان کی دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے۔‘\n\nٹی ٹی اے پی نے جمعرات کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔\n\n> تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کا باقاعدہ مطالبہ کردیا\n>\n> ہم کل پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر ( ڈی چوک ) دھرنا دے دیں گے اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل نہیں کردیا جاتا اور وہاں ان کا ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی… pic.twitter.com/c5CmCiSBJo\n>\n> — Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) February 12, 2026\n\nسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ’ہم جمعے کی نماز کے بعد پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خان صاحب کو ان ڈاکٹروں تک مکمل رسائی دی جائے جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں۔‘\n\nعمالہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ ’مجھے بتایا گیا ہے کہ عمران کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شفا ہسپتال میں ہیں، جیسا کہ ڈاکٹر عامر اعوان اور ڈاکٹر مظہر اسحاق ہیں؛ یہ راولپنڈی کے دو اعلیٰ ماہرین ہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں (عمران) کو فوری طور پر منتقل کیا جائے اور مناسب علاج فراہم کیا جائے۔‘\n\nانہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ (عمران) حکومت کی تحویل میں تھے اور ان کی طبی دیکھ بھال اور ڈاکٹروں تک رسائی ان کی ذمہ داری تھی۔‘\n\n> کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاجی دھرنا شروع ہوگا۔ ہمارے مطالبات ہم کل دھرنے میں رکھیں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو زمہ دار حکومت ہوگی۔\n>\n> — Mehmood Khan Achakzai (@MKAchakzaiPKMAP) February 12, 2026\n\nاس موقعے پر ٹی ٹی اے پی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل (آج) کے دھرنے میں اپوزیشن اپنے مطالبات پیش کرے گی۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’ہمارا مطالبہ جائز ہے اور کوئی گالی گلوچ یا تکلیف دہ باتیں نہیں کہے گا۔ صرف شائستہ اور احترام والی زبان کی اجازت ہوگی۔\n\n’صرف خدا ہی جانتا ہے کہ ہم کب تک وہاں بیٹھے رہیں گے اور ہم کھڑے نہ ہونے کا وعدہ کرتے ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک پرامن احتجاجی دھرنا شروع ہوگا۔‘\n\nمحمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کل کے دھرنے میں ہم اپنے مطالبات پیش کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، اگر خدانخواستہ مطالبات کی منظوری میں کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’عمران کے خلاف ریاست نے جرم کیا ہے‘\n\nاس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، عمران کی بہن علیمہ خانم اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔\n\nپی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رپورٹ پڑھنے کے بعد ان کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل تھا۔\n\nراجا نے کہا کہ عمران کی آنکھ میں درد نومبر میں شروع ہوا، اور ’دسمبر میں، وہ اپنی دائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر کھو بیٹھے۔\n\nعمران کی بہن علیمہ نے کہا کہ اس رپورٹ نے ان کا دل ہلا کر رکھ دیا ہے۔\n\n> سلمان صفدر کی رپورٹ پڑھنے کے بعد جزبات پر قابو رکھنا ممکن نہیں،پھر بھی میں کوشش کروں گا بات قانونی پیرائے میں رہ کر کروں اگرچہ بات قانون سے بہت آگے بڑھ چکی ہے۔\n>\n> عمران خان کے خلاف جرم کا ارتکاب ہوا ہے اور یہ جرم اس ریاست نے کیا ہے جس کا چہرہ غفور انجم ہے۔ اس کو ہم نہیں بھولیں گے… pic.twitter.com/yVxPCwvbw9\n>\n> — PTI (@PTIofficial) February 12, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے شخص کے لیے کافی نہیں کیا جو ڈھائی سال سے جیل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو عمران کی صحت کا علم تھا لیکن وہ ان کے علاج کا مناسب بندوبست کرنے میں ناکام رہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ عمران خان جیل میں ہیں کیونکہ ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے۔\n\nبعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کے پاس ’آپشنز‘ ہیں اور وہ ان پر غور کر رہے ہیں۔\n\nانہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی، سیاسی کمیٹی اور ٹی ٹی اے پی کے رہنما ان آپشنز پر غور کرنے کے لیے دن کے آخر میں ملاقات کریں گے۔\n\nعمران خان\n\nپی ٹی آئی\n\nاڈیالہ جیل\n\nوکیل\n\nصحت\n\nدھرنا\n\nاحتجاج\n\nسپریم کورٹ\n\nتحریک تحفظ آئین پاکستان اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ خراب حالات کے خلاف آج (جمعے کو) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, فروری 13, 2026 - 07:30\n\nMain image:\n\n> <p>قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (سکرین گریب پی ٹی آئی کی فراہم کردہ ویڈیو) </p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کی آنکھ میں بلڈ کلاٹ، بینائی 15 فیصد رہ گئی: وکیل پی ٹی آئی\n\nوکیل سلمان عمران خان سے جیل میں مل کر رپورٹ دیں: سپریم کورٹ\n\nعمران خان کو علاج کے لیے گذشتہ ہفتے پمز لایا گیا: حکومت\n\nSEO Title:\n\nعمران خان کی صحت: اپوزیشن آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "عمران خان کی صحت: اپوزیشن آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی"
}