{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidiidnsitqnbskvfodsm4j3vgkf3ifptsqfgm33px5b75hbd4c6oi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mepcfhvuopd2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifnurojsssw6s4nn6z723le74qdo45vle5ne4jqwwtke7lmzo6vmq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 98016
},
"path": "/node/184591",
"publishedAt": "2026-02-12T09:15:40.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سری لنکا",
"عمان",
"ٹی 20 ورلڈ کپ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**سری لنکا نے داسن شاناکا کی ٹی20 ورلڈ کپ میں جارحانہ نصف سنچری کی مدد سے جمعرات کو عمان کے خلاف میچ میں 105 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کر لی ہے۔**\n\nداسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں تیز ترین ففٹی ہے۔\n\nجمعرات کو کینڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 225 رنز کا سکور بنایا اور بعد میں عمان کی ٹیم کو صرف 120 رنز تک ہی محدود رکھا۔\n\nکپتان شاناکا نے، جو کمزور کارکردگی کی وجہ سے دباؤ میں تھے، شاندار بیٹنگ کی اور دو چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ کوشل مینڈس نے بھی 45 گیندوں پر 61 اور رتنایاکے 60 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجواب میں عمان کی ناتجربہ کار ٹیم اننگز کے آغاز سے ہی دباؤ میں رہی اور مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 120 رنز ہی بنا سکی۔\n\nعمان کی جانب سے سب سے زیادہ 53 رنز محمد ندیم نے سکور کیے جبکہ دوسرے نمایاں بلے باز وسیم علی تھے جنہوں نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔\n\nسری لنکا کی جانب سے کل سات بولروں کو استعمال کیا گیا جن میں پتھیرانہ اور داسن شاناکا کے علاوہ دیگر پانچ بولر وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔\n\nیہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی شریک میزبان سری لنکن ٹیم کی دوسری لگاتار فتح تھی جس کے بعد اس کے پوائنٹس 4 ہو گئے ہیں۔\n\nسری لنکا\n\nعمان\n\nٹی 20 ورلڈ کپ\n\nکپتان شاناکا نے، جو کمزور کارکردگی کی وجہ سے دباؤ میں تھے، شاندار بیٹنگ کی اور دو چوکے اور پانچ چھکے مار کر 19 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 12, 2026 - 14:15\n\nMain image:\n\n> <p>سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا 2026 آئی سی سی مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ گروپ سٹیج میچ میں شاٹ کھیلنے کے بعد بال دیکھ رہے ہیں (کوڈیکارا / اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی انڈیا کے ساتھ میچ کھیلنے پر کب کیا ہوا؟\n\nنام چھوٹا درشن بڑے: ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں کا ’بڑا‘ وار\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا دیا\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی\n\nSEO Title:\n\nشاناکا کی جارحانہ بیٹنگ، سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے ہرا دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "شاناکا کی جارحانہ بیٹنگ، سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے ہرا دیا"
}