{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieeh2yleys52gfwjubfnyknrrnywns6bimkeb2zuib2s5nbxubb3y",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mepceysyuui2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihntoy6us2mqcjm33ywjbc4npb74jopyxsammsvxlbc6ddhlrdlqi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77284
},
"path": "/node/184594",
"publishedAt": "2026-02-12T13:03:43.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"اٹلی",
"کرکٹ",
"ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار کھیلنے والی اٹلی کی ٹیم نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔**\n\nاٹلی نے 2025 میں یورپی کوالیفائرز میں سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر 2026 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔\n\nرواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں اٹلی کو پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ سے تو شکست ہوئی، مگر اس میچ میں کارکردگی دلچسپ رہی تھی اور اسی کارکردگی کو آگے بڑھاتے ہوئے اٹلی نے جمعرات کو اپنی پہلی فتح بھی حاصل کر لی۔\n\nاٹلی نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اور اسی ورلڈ کپ میں انگلینڈ جیسی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے والی نیپال کی ٹیم کو صرف 123 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔\n\nکرس کلوگامے نے شاندار بولنگ کی اور صرف 18 رنز دے کر تین وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nنیپال کی جانب سے عارف شیخ نے 27، آصف شیخ 20 اور روہت پوڈل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔\n\nجواب میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں ہی بنا کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔\n\nہدف کے تعاقب میں اٹلی کے اوپنرز جسٹن موسکا اور اینتھنی موسکا نے نہایت ہی عمدہ انداز میں کھیلا اور تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ آخر تک جاری رکھا۔\n\nجسٹن نے 44 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 60 جبکہ اینتھنی نے 32 گیندوں پر چھ چھکوں اور تین چوکے لگا کر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔\n\nاٹلی\n\nکرکٹ\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nاٹلی نے 124 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں ہی بنا کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 12, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p>اٹلی نے 12 فروری 2026 کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دی (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nگلیڈی ایٹرز کا دیس اٹلی جہاں کرکٹ فٹ بال کی جگہ لے رہی ہے\n\nاٹلی نے پہلی بار ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا\n\nنام چھوٹا درشن بڑے: ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں کا ’بڑا‘ وار\n\nSEO Title:\n\nپہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والے اٹلی کی دس وکٹوں سے جیت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والے اٹلی کی دس وکٹوں سے جیت"
}