{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiahbmpchfsyezoppwa5kefsykk7hubrogjxjzel5s5czlkr6oxhlq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3meml7vbzguf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidji45b4bydhsalvwuhjth7mvmhpbi62tu6udlsogajcan55qmune"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 85449
},
"path": "/node/184573",
"publishedAt": "2026-02-11T04:55:22.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کینیڈا",
"فائرنگ",
"اموات",
"بندوق",
"اے ایف پی",
"امریکہ",
"video"
],
"textContent": "**مغربی کینیڈا کے ایک دور دراز حصے میں منگل کو فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جان سے گئے، جن میں سات کو ایک سیکنڈری سکول میں گولی ماری گئی، جبکہ انہیں مارنے والے نے خود کی جان بھی لے لی۔**\n\nرائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق واقعہ ٹمبلر رج، برٹش کولمبیا میں ہوئیں، جو راکیز کے دامن میں واقع پہاڑی وادی کا ایک خوبصورت شہر ہے۔\n\nپولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 27 افراد زخمی ہوئے جن میں دو شدید اور 25 دیگر کو غیر جان لیوا زخم آئے۔\n\nکینیڈا کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شوٹر خاتون تھیں، لیکن آر سی ایم پی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں مشتبہ شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔\n\nپولیس نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر ٹمبلر رج سیکنڈری سکول میں ایک شوٹر کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔\n\nسکول کی تلاشی لینے پر پولیس کو چھ لاشیں ملیں جنہیں گولیاں لگی ہوئی تھیں جبکہ ایک زخمی ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔\n\nاس کے علاوہ پولیس کو ٹمبلر رج میں ایک گھر سے مزید دو لاشیں ملی ہیں۔\n\nپولیس نے کہا کہ یہ گھر ’واقعے سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔‘\n\nایک بیان میں ٹمبلر رج کی میونسپلٹی نے کہا: ’ہماری کمیونٹی نے آج رات جو دل توڑ دینے والا تجربہ کیا ہے اسے بیان کرنے کو الفاظ کافی نہیں ہیں۔‘\n\nکینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے فائرنگ کے واقعے کے بعد میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کا پہلے سے طے شدہ دورہ معطل کر دیا ہے۔\n\nوزیر اعظم کے دفتر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ٹمبلر رج، برٹش کولمبیا سے آنے والی المناک خبر کے بعد، وزیر اعظم... ملک سے باہر اپنے طے شدہ سفر کو فی الحال معطل کر دیں گے۔‘\n\n**متحرک صورت حال**\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآر سی ایم پی کے شمالی ضلع کے کمانڈر کین فلائیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ’تیزی سے ابھرتی ہوئی اور متحرک صورتحال تھی۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا، ’یہ ہماری کمیونٹی کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل اور جذباتی دن رہا ہے، اور ہم اس تعاون کے لیے شکر گزار ہیں کیونکہ افسران تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘\n\nٹمبلر رج، تقریباً 2,400 رہائشیوں پر مشتمل ایک پرسکون شہر، برٹش کولمبیا کے سب سے بڑے شہر وینکوور کے شمال میں 1,100 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر ہے۔\n\nمیونسپلٹی نے کہا، ’ہم جانی نقصان اور اس سانحے سے خاندانوں، طلبہ، عملے اور ہمارے پورے شہر پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔‘\n\nوفاقی حزب اختلاف کے رہنما پیئر پوئیلیور نے اسے ’تشدد کا ایک بے ہودہ عمل‘ قرار دیا۔\n\nکینیڈا\n\nفائرنگ\n\nاموات\n\nبندوق\n\nمغربی کینیڈا کے ایک دور دراز حصے میں منگل کو فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جان سے گئے، جن میں سات کو ایک سیکنڈری سکول میں گولی ماری گئی۔\n\nاے ایف پی\n\nبدھ, فروری 11, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p>مقامی صحافی ٹرینٹ ارنسٹ کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو کے اس سکرین گریب میں سکول کی عمارت دکھائی گئی ہے جہاں 10 فروری 2026 کو برٹش کولمبیا کے ٹمبلر رج کے چھوٹے سے قصبے میں فائرنگ ہوئی تھی جس میں کم از کم نو افراد جان سے چلے گئے ہوگئے تھے (ٹرینٹ ارنسٹ / اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\njw id:\n\nfv2qgnSk\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکینیڈا ہاکی ریپ مقدمہ، استغاثہ الزام ثابت نہیں کر سکا: عدالت\n\nکینیڈا کو ٹرمپ کے مقابلے میں مارک کارنی جیسا رہنما چاہیے تھا\n\nپاکستان کا کینیڈا سے کینولا درامدات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ: پابندی کیوں تھی؟\n\nکینیڈا میں کپل شرما کے نئے کھلنے والے کیفے پر فائرنگ\n\nSEO Title:\n\nکینیڈا: سکول، شہریوں پر فائرنگ میں 9 افراد جان سے گئے، پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کینیڈا: سکول، شہریوں پر فائرنگ میں 9 افراد جان سے گئے، پولیس"
}