{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihyftusxgijarr22dnvzh5d7fl36npj4effeq556e73zjj4t6ogde",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3meml7ml3taa2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigp3cy7mo2oxbpaggi5ddj6zmr46h5l3dfl2nsfm2dqawhsr5mcxy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 44828
  },
  "path": "/node/184575",
  "publishedAt": "2026-02-11T07:54:15.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان انڈیا تعلقات",
    "پاکستان بھارت جنگ",
    "پاکستان بھارت کشیدگی",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی 2025 کے تنازع کا ایک مرتبہ پھر ذکر کیا اور اس دوران مار گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد 10 کر دی ہے۔**\n\nفاکس بزنس کے ساتھ بدھ کو نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں انڈیا اور پاکستان کی طرح جوہری جنگ ہوتی۔ وہ واقعی اس میں جا رہے تھے، 10 طیارے مار گرائے گئے تھے۔‘\n\nگذشتہ 10 مہینوں کے دوران صدر ٹرنپ نے متعدد بار کہا کہ انڈیا پاکستان جنگ کے دوران طیاروں کو مار گرایا گیا تھا یہ بتائے بغیر کے گرنے والے جہاز کس ملک کے تھے۔\n\nابتدائی طور پر انہوں نے پانچ طیاروں کے مار گرائے جانے کا ذکر کیا تھا اور بعدازاں وہ یہ تعداد بڑھا کر اکتوبر میں 7 اور پھر نومبر میں 8 کر دی تھی۔\n\nانٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ جانیں بچانے پر ان کی تعریف کی تھی۔\n\nامریکی صدر نے زور دے کر کہا، ’کیونکہ، دیکھو، وہ جوہری (جنگ کی طرف) پر جا رہے تھے، ٹیرف کے بغیر، یہ (جنگ بندی) نہیں ہو سکتی تھی۔‘\n\nانڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپریل 2025 میں اس وقت شروع ہوئی جب مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ایک مہلک دہشت گردانہ حملے کا الزام بغیر ثبوت کے اسلام آباد پر لگایا گیا تھا، جس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔\n\nدونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے جو مئی میں ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گئیں۔ اس کے بعد سے ٹرمپ نے دونوں جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان فوجی کشیدگی کو ختم کرنے میں اپنے کردار کے بارے میں بارہا بات کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کئی مواقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی اور انہیں ایک ’انتہائی قابل احترام جنرل‘، ایک ’عظیم جنگجو‘ اور ’میرا پسندیدہ‘ قرار دیا۔\n\nدہلی نے صدر ٹرمپ کے دعووں سے اختلاف کرتا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ان کی مداخلت اور تجارتی بات چیت کو ختم کرنے کی دھمکیوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔\n\nناکام مذاکرات کے بعد جسے کچھ لوگوں نے امریکہ اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے طور دیکھا، صدر ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں ​​دہلی کے ساتھ ’تجارتی معاہدے‘ کا اعلان کیا ہے۔\n\nکچھ دنوں بعد انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی امریکہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے مذاکرات کیے۔\n\nامریکی صدر نے کہا کہ ’اور یہ بہت اچھا اور نرم ہے۔ دیکھو، میں نے آٹھ جنگیں طے کیں۔ آٹھ جنگوں میں سے، کم از کم چھ ٹیرف کی وجہ سے طے کی گئیں۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے پھر وضاحت کی: ’دوسرے الفاظ میں، میں نے کہا، 'اگر آپ اس جنگ کو طے نہیں کرتے ہیں، تو میں آپ سے ٹیرف وصول کروں گا کیونکہ میں لوگوں کو مارتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔ اور انہوں نے کہا، نہیں، اس کا اس سے کیا تعلق ہے؟ میں نے کہا، آپ پر الزام عائد کیا جائے گا۔‘\n\nپاکستان انڈیا تعلقات\n\nپاکستان بھارت جنگ\n\nپاکستان بھارت کشیدگی\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی 2025 کے تنازع کا ایک مرتبہ پھر ذکر کیا اور اس دوران مار گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد 10 کر دی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 11, 2026 - 12:45\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 6 فروری 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں میرین ون کی سیر کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان انڈیا جنگ: چین کا جے 10 سی طیارے کی مئی میں کامیابی کا پہلا اعلان\n\nپاکستان انڈیا جنگ کے دوران دراصل ’8 طیارے‘ گرائے گئے: ٹرمپ\n\nپاکستان انڈیا میچ، کیسی جیت تھی جو جیتا وہی ’میدان سے فرار‘\n\nپاکستان انڈیا جنگ خطرناک حد تک بڑھ سکتی تھی: اسحٰق ڈار\n\nSEO Title:\n\nصدر ٹرمپ نے پاکستان انڈیا لڑائی میں گرنے والے طیاروں کی تعداد 10 کر دی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "صدر ٹرمپ نے پاکستان انڈیا لڑائی میں گرنے والے طیاروں کی تعداد 10 کر دی"
}