{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidj2ehmyum4xcolricrenq7wros2wamx6qbake424vbutjkadlnaq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3meml7cwn3m52"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicvzq3rksv6fjw5yts7ss5tnljdjz62l2cn2oxltm56inmdyvrlim"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 102374
  },
  "path": "/node/184577",
  "publishedAt": "2026-02-11T10:26:11.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "قومی اسمبلی",
    "افواج پاکستان",
    "عسکریت پسندی",
    "خواجہ آصف",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کی قومی اسمبلی نے بدھ کو عسکریت پسندوں کے خلاف ’جنگ میں بے مثال قربانیوں پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد‘ منظور کر لی۔**\n\nیہ قرارداد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کی جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ’شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔‘\n\nریڈیو پاکستان کے مطابق قرارداد میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ’پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘ نیز مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور لگن کو سراہتے ہوئے ملکی سلامتی کے تحفظ، استحکام کے قیام اور امن برقرار رکھنے کے لیے ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔\n\nقومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قائد حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کے حالیہ ریمارکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’غیر ذمہ دارانہ اور ایک قومی ادارے کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی شناخت قومی ہے اور یہ ایک وفاقی ادارہ ہے جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔‘\n\nانہوں نے فوج میں مختلف صوبوں اور اقلیتی برادریوں کی نمائندگی کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’مسلح افواج پورے پاکستان کی قوت ہیں۔‘ وزیر دفاع نے کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران افسران، جونیئر کمیشنڈ افسران اور جوانوں سمیت 3141 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن کا تعلق ملک کے تمام علاقوں سے تھا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nخواجہ آصف نے کہا کہ قائد حزبِ اختلاف کا عہدہ ایک باوقار منصب ہے اور اس نوعیت کے بیانات اس منصب کے وقار کے منافی ہیں۔\n\nوزیر دفاع نے زور دیا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک صوبے یا ضلع تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری قوم کی مشترکہ جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کے مقروض ہیں۔‘\n\nدریں اثنا قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ماتحت ادارے معلوماتی خواندگی، میڈیا آگاہی اور ڈیجیٹل لٹریسی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات اور سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔\n\nپارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو آگاہ کیا کہ پریس کونسل آف پاکستان انٹرن شپ پروگرامز اور سیمینارز کے ذریعے میڈیا لٹریسی کی حمایت کر رہی ہے۔\n\nقومی اسمبلی نے آج چھ بل بھی منظور کیے جن میں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025، کینابِس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2026، پاکستان نام اور نشان کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام ترمیمی بل 2026، نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔\n\nقومی اسمبلی\n\nافواج پاکستان\n\nعسکریت پسندی\n\nخواجہ آصف\n\nقرارداد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کی جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ’شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 11, 2026 - 15:30\n\nMain image:\n\n> <p>14 جون 2025 کو خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں (ریڈیو پاکستان)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nf1L0aeko\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nافواج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں: فیلڈ مارشل\n\nمسلح افواج نے پھر ثابت کیا کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہیں: بلاول بھٹو\n\nنئی آئینی ترمیم: مسلح افواج کے سپریم کمانڈر فیلڈ مارشل ہوں گے؟\n\nجھڑپوں کے بعد پاکستانی افواج افغان سرحد پر ہائی الرٹ، تجارت معطل\n\nSEO Title:\n\nقومی اسمبلی میں مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "قومی اسمبلی میں مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور"
}