{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifzbdqn3hkarqqyo2lr4ik63jzwejsmfjcprzeycznnsab2duwqdu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mejtzu6rwk22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiavoyxxh6zckwkhdtdj3fzn64dlefbmow67pmd7v4vu5bjaj72sse"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 71225
  },
  "path": "/node/184561",
  "publishedAt": "2026-02-10T07:45:52.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "عمران خان",
    "پی ٹی آئی",
    "اڈیالہ جیل",
    "پاکستان سپریم کورٹ",
    "ملاقات",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "سیاست",
    "video"
  ],
  "textContent": "**سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو منگل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا ہے۔**\n\nچیف جسٹس یحییٰ آفریدی عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بینچ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ مقرر کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔\n\nسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سلمان صفدر کی تعیناتی اس درخواست کی سماعت کے دوران کی، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی سہولتوں اور ان کی حالت زار سے متعلق دریافت کیا گیا تھا۔\n\nعدالت نے سلمان صفدر کو ہدیت کی کہ وہ اڈیالہ جیل جائیں اور عمران خان کی جیل میں حالت زار کے بارے میں تحریری رپورٹ تیار کریں۔ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ’آج دو بجے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جاؤں گا۔‘\n\nدوسری جانب اٹارنی جنرل نے پانچ اگست سے 18 اگست 2023 کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ رپورٹ اٹک جیل میں قید کے دوران کی ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب سلمان صفدر کو عدالتی نمائندہ مقرر کیا جا رہا ہے تاکہ وہ صورت حال کا جائزہ لیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات میں کوئی مسئلہ پیش نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے سلمان صفدر سے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔\n\nچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت رپورٹ دیکھنے کے بعد جمعرات فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ ’مجھے بھی عمران خان سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جا رہی۔‘\n\nاس پر چیف جسٹس نے سردار لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے آرڈر کر دیا، سلمان صفدر آج جائیں گے۔‘\n\nبعدازاں مقدمے کی سماعت پرسوں (جمعرات) تک معطل کر دی گئی۔\n\n\n\nعمران خان کو پانچ اگست 2023 کو گرفتاری کے بعد ابتدائی طور پر اٹک جیل میں رکھا گیا تھا، جہاں محدود سہولتوں کے باعث سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور اڈیالہ جیل منتقلی کی استدعا کی تھی۔\n\nچھ ہفتے اٹک جیل گزارنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو 23 ستمبر 2023 کے عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔\n\nعمران خان کی بہنیں اور ان کے جماعت کے رہنما بشمول وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کہتے آئے ہیں کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ البتہ حکومت کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق عمران خان سے ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں۔\n\nپاکستان تحریک انصاف کے مطابق سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئینی ضمانتوں اور مقررہ عمل کے قائم کردہ اصولوں کے مطابق قیدیوں تک موثر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عدلیہ کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے سلمان صفدر کے دورے کو فوری اور مناسب احترام کے ساتھ فراہم کریں۔\n\nعمران خان\n\nپی ٹی آئی\n\nاڈیالہ جیل\n\nپاکستان سپریم کورٹ\n\nملاقات\n\nسپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو ’فرینڈ آف دا کورٹ‘ مقرر کرتے ہوئے انہیں عمران خان کی جیل میں فراہم کردہ سہولتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, فروری 10, 2026 - 12:45\n\nMain image:\n\n> <p>عمران خان 12 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقعے پر (فائل فوٹو/اے ایف پی) </p>\n\nسیاست\n\njw id:\n\n9WADCuG5\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا کتنا امکان ہے؟\n\nاڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے والوں پر واٹر کیننز استعمال کیں: پی ٹی آئی\n\n2 دسمبر کو ہائی کورٹ، اڈیالہ جیل پر احتجاج ہو گا: سہیل آفریدی\n\nعمران خان اڈیالہ میں موجود اور صحت یاب ہیں: جیل حکام کی افواہوں کی تردید\n\nSEO Title:\n\nوکیل سلمان صفدر عمران خان سے جیل بیرک میں مل کر رپورٹ دیں: سپریم کورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "وکیل سلمان صفدر عمران خان سے جیل بیرک میں مل کر رپورٹ دیں: سپریم کورٹ"
}