{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreieylxekptxiu2kcnaz6v67gjog6ldzmvp2ot7h57ibw2jfh5ftn6i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mejtzgqgazd2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihlzbxc7t4p44epfrrmhe2jt526dswxlsit7czuxdq4ppzj36hzry"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 91756
  },
  "path": "/node/184565",
  "publishedAt": "2026-02-10T12:52:49.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "PSL11",
    "February 10, 2026",
    "پاکستان",
    "کرکٹ",
    "پشاور",
    "پشاور زلمی",
    "پی ایس ایل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news",
    "@JAfridi10"
  ],
  "textContent": "**خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کور ہیڈکوارٹر میں منگل کو ایک اجلاس ہوا جس میں نہ صرف امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے کلیدی فیصلے کیے گئے بلکہ رواں سال پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے میچز بھی پہلی مرتبہ پشاور میں کروانے پر اتفاق کیا گیا۔**\n\nخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، قومی سلامتی کے مشیر اور کور کمانڈر پشاور کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔\n\nپشاور کے کرکٹ سٹیڈیم جس کا نام ارباب نیاز سٹیڈیم سے تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کر دیا گیا ہے پر آخری انٹرنیشنل میچ فروری 2006 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔\n\nاس 20 سالوں کے دوران پشاور کے کرکٹ سٹیڈیم پر کوئی انٹرنیشنل میچ تو نہیں کھیلا گیا تاہم حالیہ تعمیرات کے بعد اس میدان پر گذشتہ سال پی ایس ایل سے قبل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا تھا۔\n\n> ALHAMDULILAH PSL IN PESHAWAR #PSL11\n>\n> — Javed Afridi (@JAfridi10) February 10, 2026\n\nپاکستان سپر لیگ کے آغاز اور پشاور کی اپنی ٹیم کے باعث شائقین اور ٹیم کے مالک کی جانب سے ہر سال ہی پشاور میں میچ کروانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔\n\nتاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سرکاری بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ پشاور کے کرکٹ سٹیڈیم پر پاکستان سپر لیگ کے میچز کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔\n\nیہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور کور ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک اجلاس میں رواں سال پشاور میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسی اجلاس کے بعد پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں ایک میچ کے اختتام پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی صحافیوں کی جانب سے نہ صرف سوالات کیے گئے بلکہ ان سے پی ایس ایل میچز کروانے کی درخواست بھی کی گئی۔\n\nجس پر وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے اتنا ہی کہا کہ ’آپ سب کو اس بارے میں آج ہی کوئی نہ کوئی خبر آ جائے گی۔‘\n\nپشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی پی ایس ایل 11 میں پشاور میں میچز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔\n\nجاوید آفریدی نے ایکس پر ایک مختصر بیان میں لکھا: الحمد اللہ پی ایس ایل پشاور میں۔‘\n\nپشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ’پشاور کے شائقین کرکٹ کے لیے یہ تاریخی لمحہ ہوگا اور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔‘\n\nپی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 میں اس سٹیڈیم میں ایک ارب 37 کروڑ روپے سے زیادہ رقم کی لاگت سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا تھا اور 2021 میں اس کا بجٹ تقریباً دو ارب روپے تک پہنچ گیا۔\n\nارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم ماضی میں پشاور کرکٹ کلب کہلاتا تھا اور 1938 سے خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے لیے گراؤنڈ ہوا کرتا تھا، جب کہ 1984 میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔\n\nمحکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے مطابق یہ سٹیڈیم پہلے میونسپل کارپوریشن پشاور نے اس وقت کے صدر جنرل ضیاء الحق کی ہدایت پر تعمیر کیا تھا، جس میں 5000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔\n\n**عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے**\n\nپاکستان کو حالیہ مہینوں میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کا سامنا رہا ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا سب سے متاثرہ صوبہ ہے۔\n\nاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو فوری طور پرصوبائی پولیس اور دیگر صوبائی اداروں کے زیر نگرانی ،ماڈل کے طور پر نافذ کیا جائے گا- بعد ازاں ، اس کامیاب ماڈل کو خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع بالخصوص خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔\n\nاعلامیے میں کہا گیا کہ ان اضلاع میں شروع کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور کسی بھی قسم کی عسکری کاروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ایک خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ماہانہ بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرے گی۔\n\n’وزیراعلیٰ کی سربراہی میں قائم اس خصوصی ذیلی کمیٹی میں منتخب عوامی نمائندگان،کور کمانڈرپشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور صوبائی حکام کے علاوہ وفاقی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔‘\n\nاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان مؤثر رابطوں کے ذریعے ’دہشت گردی‘ جیسے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے اہم پالیسی امور پر مکمل ہم آہنگی اور یکساں مؤقف کو یقینی بنایا جائے گا۔\n\n’نوجوانوں میں شدت پسندانہ سوچ کی روک تھام اور مثبت سوچ کے فروغ کے لئے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔‘\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nپشاور\n\nپشاور زلمی\n\nپی ایس ایل\n\nکور ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں وزیرداخلہ، وزیراعلٰی اور کورکمانڈر سمیت سینیئرافسران نے شرکت کی جس میں صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, فروری 10, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>پی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 میں اس سٹیڈیم میں ایک ارب 37 کروڑ روپے سے زیادہ رقم کی لاگت سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا تھا (فائل فوٹو/ انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپشاور کرکٹ سٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لیے کب کھلیں گے؟\n\nپشاور کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم، ’جہاں تعمیراتی کام ختم ہی نہیں ہو رہا‘\n\nعمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں میچز کے لیے کتنا انتظار کرنا ہوگا؟\n\nتیراہ میں آپریشن نہیں ہو رہا، نقل مکانی معمول ہے: خواجہ آصف\n\nSEO Title:\n\nخیبر پختونخوا: سکیورٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس، پشاور میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "خیبر پختونخوا: سکیورٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس، پشاور میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ"
}