{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiauhrhex2hqeam3kdwjnraeu4xvpmibdqpboyu6zqffqsjknvjway",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mejtz4nrisr2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigzqbphjtd7hrj5fxtmecgrfv2ys6pjvjrevx3e74p76pgobohsc4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 80884
  },
  "path": "/node/184567",
  "publishedAt": "2026-02-10T17:01:20.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کرکٹ",
    "آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کو بھی شکست دے کر اپنی لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔**\n\nکولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دی ہے۔\n\nپاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں امریکی ٹیم سپنرز کی عمدہ بولنگ کے باعث 158 رنز ہی بنا سکی۔\n\nعثمان طارق، شاداب خان، محمد نواز اور ابرار احمد نے امریکہ کے بلے بازوں کو سپن بولنگ کے جال میں ایسا پھنسایا کہ وہ اس سے نہ نکال پائے۔\n\nہدف کے تعاقب میں امریکہ کا آغاز کافی بہتر رہا اور ایسا لگنے لگا تھا کہ ایک بار پھر امریکی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائف دے گی۔ دونوں اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز دیا لیکن پھر پانچویں اوور میں آندریس گوئس 13 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔\n\nشایان جہانگیر نے 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان منانک پٹیل تین رنز بنا کر پویلین لوٹے۔\n\nامریکہ کی جانب سے شبھم رنجنے نے سب سے زیادہ 51 رنز کی اننگز کھیلی۔\n\nدوسری جانب پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عثمان طارق نے ثابت کی کہ وہ پاکستان کے سرپرائز بولر ہیں۔ انہوں نے چار اووروں میں 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کے علاوہ شاداب خان نے دو، محمد نواز اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستان کے سب سے مہنگے بولر شاہین آفریدی رہے جنہوں نے چار اووروں میں 40 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔\n\nاس سے قبل امریکہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں دکھائی دیے اور دونوں نے اوپننگ شراکت داری میں 54 رنز جوڑے۔\n\nصائم ایوب 17 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا کا ورلڈ کپ میں آغاز بھی کچھ زیادہ نہیں ہوا۔ وہ ایک بار پھر صرف ایک رن ہی بنا کر آؤٹ ہوگئے۔\n\nان کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ بابر اعظم 46 اور صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جس سے اننگز کو سہارا ملا کیونکہ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ ٹک سکا۔\n\nصاحبزادہ فرحان کو عمدہ نصف سینچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\n\nپاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 15 فروری کو انڈیا کے خلاف کولمبو میں ہی کھیلے گا۔\n\nکرکٹ\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nپاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں امریکی ٹیم سپنرز کی عمدہ بولنگ کے باعث 158 رنز ہی بنا سکی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, فروری 10, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے سپنرز نے 10 فروری 2026 کو کولمبو میں امریکہ خلاف عمدہ بولنگ کی (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی\n\n’دوست ممالک کی درخواست‘ حکومت کی پاکستانی ٹیم کو انڈیا کے خلاف کھیلنے کی اجازت\n\n’تھوڑا صبر کریں سب واضح ہو جائے گا‘: پی سی بی کا انڈین میڈیا کو جواب\n\nSEO Title:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ: سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ٹی 20 ورلڈ کپ: سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا دیا"
}