{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibrfcq7q6vegade3ljse64jlvfsg4jkitefv2jcjdpqwgs3yip3aa",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3megip56cxor2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifyjpr5ymbrx3spk5n2ycvukpxbdhwuwry5ryjg4lp3lg6gpnopce"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 238983
},
"path": "/node/184549",
"publishedAt": "2026-02-09T11:34:05.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"HAtbLeGakAARvsy.jpg",
"اسرائیل",
"غزہ",
"مغربی کنارہ",
"اقوام متحدہ",
"پاکستان دفتر خارجہ",
"او آئی سی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی بڑھتی ہوئی کارروائیاں روکنے پر مجبور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔**\n\nاسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے اتوار کو ایسے اقدامات کی منظوری دی جو مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کو مزید مضبوط بنائیں گے اور فلسطینی علاقوں میں مزید بستیوں کی توسیع کی راہ ہموار کریں گے۔\n\nپاکستان کی وزارت خارجہ سے پیر کو ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ’مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے غیر قانونی الحاق کو سختی سے کالعدم قرار دیتے ہوئے‘ کہا گیا کہ ایسے ’اقدامات بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔’\n\nپاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کے ان غیر قانونی فیصلوں اور اقدامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جو ’مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنے، بستیوں کے قیام کو مضبوط بنانے اور ایک نئی قانونی و انتظامی حقیقت نافذ کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جس سے غیر قانونی الحاق کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔‘\n\n## HAtbLeGakAARvsy.jpg\n\nان تمام آٹھ مسلم ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی کوئی خودمختاری نہیں۔\n\nاعلامیے میں وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور غیر قانونی اقدامات کے تسلسل سے خطے میں تشدد اور تنازع کو ہوا مل رہی ہے۔\n\nانہوں نے ان ’غیر قانونی اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، دو ریاستی حل کو نقصان پہنچاتے ہیں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد و خودمختار ریاست کے قیام، جس کا دارالحکومت مقبوضہ یروشلم ہو، پر حملہ ہیں۔‘\n\nایسے اقدامات خطے میں امن و استحکام کی جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزرائے خارجہ نے کہا کہ ’مقبوضہ مغربی کنارے میں یہ غیر قانونی اقدامات کالعدم اور باطل ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی واضح خلاف ورزی ہیں، جو 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔‘\n\nاعلامیے میں 2024 میں عالمی عدالتِ انصاف کی مشاورتی رائے کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں اور اس کی مسلسل موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق کی منسوخی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔\n\nوزرائے خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ’خطرناک کشیدگی اور اس کے عہدیداروں کے اشتعال انگیز بیانات روکنے پر مجبور کرے۔‘\n\nاعلامیے میں مسلم ممالک نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق، حقِ خود ارادیت اور ریاست کے قیام کی تکمیل، بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق دو ریاستی حل کی بنیاد پر، ہی منصفانہ اور جامع امن کا واحد راستہ ہے جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔\n\nاسرائیل\n\nغزہ\n\nمغربی کنارہ\n\nاقوام متحدہ\n\nپاکستان دفتر خارجہ\n\nاو آئی سی\n\nمشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسوں سے خطے میں تشدد کو ہوا مل رہی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 9, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے پاس سے 8 فروری 2026 کو گزرتے بچے (عمر القطاع / اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\n1pBAgimW\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فوجی آپریشن شروع\n\nاسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے بھائی پر ’دشمن کی مدد‘ کا الزام\n\nپاکستان، سعودی عرب سمیت آٹھ ممالک کا غزہ میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت\n\nمقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی آباد کاروں کا حملہ، مسجد نذر آتش\n\nSEO Title:\n\nپاکستان سیمت آٹھ مسلم ممالک کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان سیمت آٹھ مسلم ممالک کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ"
}